قومی

Umesh Pal Murder Case: عتیق کے بیٹے اسد کے قریبی کو کرائم برانچ نے اٹھایا، برآمد پستول کے قتل سانحہ میں استعمال کا خدشہ

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل سانحہ معاملے میں ایک ہی دن میں جانچ ایجنسیوں کو دو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ منگل کی صبح ہی جہاں مافیا عتیق احمد کے بھائی کے قریبی ساتھی للّا گدّی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ وہیں دوپہر کو کرائم برانچ نے عتیق احمد کے بیٹے اسد کے قریبی رازدار سونو کو حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے پاس سے 9 ایم ایم کی پستول برآمد ہوئی ہے۔ کرائم برانچ کو خدشہ ہے کہ اس کا استعمال امیش کے قتل سانحہ میں ہوا ہو۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

عتیق احمد کے بیٹے اسد کی تلاش میں یوپی پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں مسلسل مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں کرائم برانچ کی گرفت میں آیا سونو فرار شوٹروں کے پاس تک پہنچنے کی اہم کڑی مانا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسد پر پانچ لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ فی الحال اس پورے معاملے میں پولیس افسران کچھ بھی بولنے سے بچ رہے ہیں۔

غلام کے معاون کو بھی پولیس نے اٹھایا

اس سے پہلے امیش پال قتل سانحہ میں فرار چل رہے پانچ لاکھ روپئے کے انعامی شوٹرغلام کے ایک ساتھی ارشد کٹرا کو بھی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ ارشد کٹرا کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ شاطر مجرم ڈاکٹر بنسل قتل سانحہ کے ملزم اخترکٹرا کا بھتیجا ہے۔ ارشد کٹرا پر شک ہے کہ اس نے امیش پال قتل سانحہ کے لئے شوٹروں کی خاطر پستول کا انتظام کیا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

وکیل کے سامنے للّا گدّی کو لیا گیا تھا حراست میں

للّا گدّی کے اشرف کے سالے صدام سے نزدیکی تعلقات تھے، یہی وجہ رہی کہ صدام کے کہنے پر للّا گدّی نے امیش پال قتل سانحہ کے سازش کرنے والوں کو جیل میں ہی بغیر پرچی کے اشرف سے ملوایا تھا۔ بعد میں اس قتل سانحہ کو پریاگ راج میں بھی انجام دیا گیا تھا۔ پولیس اشرف سے بغیر پرچی اور فرضی دستاویز سے ملاقات کرانے کے الزام میں 7 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ للّا گدّی کی گرفتاری کے بعد اب پولیس کو صدام کی تلاش ہے۔ صدام کی گرفتاری کے بعد حادثہ کے ایک ایک تار جڑنے کی امید ہے اور جلد ہی قتل سانحہ کے دیگر فرار شوٹرس تک پولیس کے پہنچنے کے آثار ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

 ۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

55 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago