قومی

Umar Khalid Gets Interim Bail: عمر خالد کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت، ان شرائط کے ساتھ اتنے دن کے لیے ملی عبوری ضمانت

نئی دہلی: عمر خالد کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی فسادات 2020 معاملے کے ملزم عمر خالد کو اپنی والدہ کی سرجری کے پیش نظر تین دن کی عبوری ضمانت دی گئی ہے، جس کے تحت وہ عارضی طور پر جیل سے باہر آ سکیں گے۔

یکم جون سے 3جون تک عبوری ضمانت

واضح رہے کہ دہلی فساد معاملے میں عمر خالد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ اور مدھو جین کی بنچ نے حکم دیا کہ عمر خالد کو یکم جون 2026 سے 3 جون 2026 تک مشروط طور پر جیل سے رہا کیا جائے گا۔

والدہ کی سرجری 2 جون کو ہوگی

عمر خالد نے اپنی درخواست میں 15 دن کی عبوری ضمانت کی مانگ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مرحوم چچا کے چہلم کی رسم میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی والدہ کی سرجری سے قبل اور بعد میں ان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ان کی والدہ کی سرجری 2 جون کو طے ہے۔

دہلی پولیس نے ضمانت کی مخالفت کی

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے 19 مئی کو عمر خالد کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا۔ سینئر وکیل تریدیپ پائس نے عمر خالد کی جانب سے دلیل دی کہ اس سے پہلے بھی انہیں اپنی بہن کی شادی کے لیے عبوری ضمانت دی جا چکی ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس کے وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عمر خالد کی والدہ کی سرجری معمولی نوعیت کی ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ان کی بہنیں موجود ہیں۔

عدالت کی جانب سے سخت شرائط عائد

عدالت نے عبوری ضمانت دیتے ہوئے چند شرائط بھی عائد کی ہیں۔ حکم کے مطابق عمر خالد کو دہلی-این سی آر کے علاقے میں ہی رہنا ہوگا اور وہ اپنے طے شدہ پتے پر قیام کریں گے۔ انہیں اسپتال کے علاوہ کسی اور مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس صرف ایک موبائل نمبر ہوگا، جس کی تفصیلات متعلقہ حکام کو فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

4 hours ago