قومی

Ukrainian Envoy Thanks PM Modi: یوکرین کی سفارت کار نے روس کے ساتھ جنگ کے دوران انسانی امدد کے لیے پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ، کہا-گلوبل ساؤتھ لیڈر ہے بھارت

یوکرین کی قونصلر شعبے کی تیسرے درجے کی سیکریٹری اولینا الچک نے روس-یوکرین جنگ کے دوران بھارت کی جانب سے دی گئی انسانی امداد پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت گلوبل ساؤتھ میں قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا کو تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے مزید ممالک کی ضرورت ہے۔ یہ بات انھوں نے نیوز 18 کے پروگرام “SheShakti 2025” کے دوران “Diplomacy through her lens” کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں کہی، جہاں لتھوانیا کی بھارت میں سفیر ڈیانا میکیویچیانے بھی موجود تھیں۔

اولینا الچک نے جنگ سے بے گھر ہونے والی خواتین اور بچوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بے شمار خواتین نے اپنے بچوں کو مسلسل بمباری سے بچانے کے لیے اپنا ملک چھوڑا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ایک ایسی ہجرت ہے جو کسی منصوبے کے بغیر ہوئی اور عام زندگی گزارنا ان خواتین کے لیے بہت مشکل ہو گیا ہے۔‘‘ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کی حالیہ ملاقات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب پوتن الاسکا میں تھے، تب بھی یوکرین پر بمباری جاری تھی۔ یہ روسی سفارتی کوششوں کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

اولینا الچک نے کہا کہ’’یہ صرف زمین کے لیے نہیں، بلکہ یوکرینی شناخت، زبان اور قومیت کے وجود کی جنگ ہے۔ روس یوکرین کو ایک علیحدہ قوم کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔‘‘ وہیں لتھوانیا کی سفیر نے روس کے نیٹو سے خطرہ محسوس کرنے کو غیر منطقی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’روس پر آخری حملہ کرنے والا ملک چین تھا، وہ بھی 1969 میں۔ نیٹو کی اس کے سرحدوں تک رسائی حملے کی علامت نہیں ہو سکتی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago