قومی

PM Modi Flags Off New Metro Lines in Kolkata: پی ایم مودی نے کولکاتا میں میٹرو ریلوے کے مختلف منصوبوں کا کیا افتتاح کیا، عوام سے کریں گے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کولکاتا میں کئی میٹرو ریل منصوبوں کا افتتاح کیا، جس کا مقصد شہری رابطے کو بہتر بنانا اور عالمی معیار کی انفرا اسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے جیسر روڈ میٹرو اسٹیشن سے نواپارا-جے ہند بمان بندر میٹرو سروس، سیالدہ-ایسپلینیڈ میٹرو اور بیلی گھاٹ-ہیمنت مکھوپادھیائے میٹرو سروس کا آغاز کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انھوں نے سیالدہ-ایسپلینیڈ اور بیلی گھاٹ-ہیمنت مکھوپادھیائے روٹس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے خود بھی جیسر روڈ سے جے ہند بمان بندر تک میٹرو سفر کیا۔ پی ایم مودی بنگال میں عوام سے بھی خطاب کریں گے۔

سیالدہ سے ایسپلینیڈ تک نئی میٹرو سروس سفر کے وقت کو 40 منٹ سے کم کر کے صرف 11 منٹ کر دے گی، جب کہ بیلی گھاٹ-ہیمنت سیکشن آئی ٹی حب سے جڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ میٹرو روٹس کولکاتا کے مصروف علاقوں کو جوڑ کر لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کریں گے۔ دریں اثنا اس سے قبل آج ہی وزیر اعظم مودی نے بہار کے گیا میں تقریباً 13,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انھوں نے گیا سے دہلی کے لیے امرت بھارت ایکسپریس کا بھی افتتاح کیا۔

بہار میں پی ایم مودی نے عوام سے کیا خطاب

بہار میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امرت بھارت ایکسپریس، وندے بھارت اور نمو بھارت کے بعد تیسری جدید ترین ٹرین ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ’’ٹرینوں کی تین طاقتیں‘‘ بھارتی ریلوے کو بدلنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ بیگوسرائے میں دریائے گنگا پر قومی شاہراہ 31 پر بننے والے اونٹا-سمریا پل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر عارف محمد خان، مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور نائب وزرائے اعلیٰ وجے سنہا اور سمراٹ چودھری بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

2 hours ago