Ujjain Rape News: اجین کے مہاکال تھانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد لڑکی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ اس کے بعد اسے علاج کے لئے اندورریفر کردیا گیا ہے۔ اجین ایس پی نے پورے معاملے کو سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے اترپردیش کے ہونے کا امکان ہے۔ اجین پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن شرما نے بتایا کہ مہاکال تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی بے ہوش حالت میں ملی تھی۔
اس کے بعد اسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لڑکی نے آبروریزی کے معاملے میں کوئی جانکاری نہیں دی، لیکن اس کی میڈیکل رپورٹ سے واضح ہوا کہ اس کے ساتھ آبروریزی ہوئی ہے۔ مہاکال تھانہ پولیس نے نامعلوم ملزمین کے خلاف آبرویزی کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس افسران کو خدشہ ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی ملزمین کی پہچان نہیں ہو پائی ہے۔ لڑکی کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اسے علاج کے لئے اندور ریفرکیا گیا ہے۔ لڑکی کا بیان سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہو پائے گی۔ اس پورے معاملے کو پولیس سنجیدگی سے لے رہی ہے۔
پولیس ملازمین نے دیا خون
ایس پی سچن شرما نے بتایا کہ ابھی لڑکی کے عمرسے متعلق دستاویزبھی نہٰں ملے ہیں۔ اس کی پہچان بھی نہیں ہوپائی ہے۔ اس نے اپنے رہنے کے مقام کو لے کرکوئی خصوصی جانکاری نہیں دی، لیکن اس کی زبان سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ پریاگ راج کی ہوسکتی ہے۔ اجین پولیس پریاگ راج پولیس سے بھی رابطہ کر رہی ہے۔ جب لڑکی کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا تو اس کی حالت کافی سنگین بنی ہوئی تھی۔ اسے خون کی ضرورت تھی۔ اس دوران مہاکال تھانے کے پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو خون بھی دیا۔ اس کے بعد اسے بہتر علاج کے لئے اندور ریفر کیا گیا۔ ایس پی سچن شرما نے بتایا کہ اندور میں لڑکی کی حالت میں سدھار ہونے کی خبر بھی مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…