قومی

Manipur Violence: دو طالب علموں کی لاشوں کی تصویر وائرل ہونے کے بعد منی پور میں بڑھی کشیدگی، تحقیقات کے لیے پہنچی سی بی آئی ٹیم

Manipur Violence: منی پور میں دو طالب علموں کے اغوا اور قتل کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کی ٹیم بدھ (27 ستمبر) کے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے امپھال پہنچی۔ اس ٹیم کی قیادت ایجنسی کے خصوصی ڈائریکٹر اجے بھٹناگر کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، بدھ کے روز اس سے پہلے منی پور کے امپھال میں سی ایم سکریٹریٹ سے تقریباً 200 میٹر دور موئرنگکھوم میں پتھراؤ کرنے والے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس واقعہ میں کئی طلبہ زخمی ہو گئے۔

طلباء جولائی میں لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کے اغوا اور قتل کے خلاف احتجاج کے لیے نکالی گئی ریلی میں شریک ہوئے تھے۔ لاپتہ نوجوان کی تصویریں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ طلبہ ‘وی وانٹ جسٹس’ کے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ بیرن این سنگھ کے بنگلے کی طرف بڑھ رہے تھے۔

قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

اس کے علاوہ ریلی کی قیادت کر رہے طلبہ رہنما لانتھینگبا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان دونوں نوجوانوں کو قتل کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں نوجوانوں کے قاتلوں کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے اور ان کی لاشیں آخری رسومات کے لیے برآمد کی جائیں۔‘‘ طالب علم رہنما نے کہا کہ ہم اپنی شکایات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے ملنا چاہتے ہیں، ہمارے دوستوں اور ساتھیوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، ایسے حالات میں ہم اپنی تعلیم کیسے جاری رکھ سکتے ہیں۔

طلباء نے کیا پتھراؤ

حکام نے بتایا کہ طلباء کے غصے پر قابو پانے کے لیے، پولیس نے اعلان کیا کہ وہ طلباء کے نمائندوں کو چیف منسٹر اور گورنر دونوں سے ملنے کی اجازت دینے کے انتظامات کر رہی ہے۔ اسی دوران کچھ طلباء نے پتھراؤ شروع کر دیا اور حالات اچانک بگڑ گئے۔

RAF اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ

اس کے بعد سیکورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے کئی راؤنڈ آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس سے قبل منگل (26 ستمبر) کے روز آر اے ایف کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ اس میں 45 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد طلباء کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

53 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago