ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ٹوئٹ کرکے ٹھاکرے گروپ کے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب سے چندرکانت کھیرے کی امیدواری کا اعلان ہوا ہے۔ سنبھاجی نگرسے ٹکٹ کی خواہش رکھنے والے انباداس دانوے کا پتہ کٹ گیا ہے۔
شیوسینا نے امول کیرتیکرکواس جگہ سے ٹکٹ دیا ہے، جہاں سے کانگریس لیڈرسنجے نروپم ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ شیوسینا نے نریندرکھیڈکرکوبلڈھانہ سے، اروند ساونت کوممبئی ساؤتھ سے، سنجے جادھو کو پربھنی لوک سبھا سیٹ سے، سنجے دیشمکھ کویاوتمال واشم سے، چندراہرپاٹل کوسانگلی سے اورناگیش پاٹل کوہنگولی سیٹ سے امیدواربنایا ہے۔ اس کے علاوہ سنبھاجی نگر سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اورامیدوارچندرکانت کھیرے قسمت آزمائیں گے۔ دھرشیوسیٹ سے اومراج نمبالکر، شرڈی سے بھاؤصاحب واگھچورے، ناسک سے راجا بھاؤ واجے، رائے گڑھ سے اننت گیتے، سندھودرگ رتناگیری سے ونائک راؤاورتھانے سے راجن وچارے کو ٹکٹ ملا ہے۔ جبکہ نارتھ ایسٹ ممبئی سے سنجے دینا پاٹل اورنارتھ ویسٹ ممبئی سے امول کارتیکرپارٹی کے امیدوارہوں گے۔
مہاراشٹر میں پانچ مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ
مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں کے لئے پانچ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ یہاں 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی نتائج 4 جون کوآئیں گے۔ مہاراشٹر میں انڈیا الائنس اوراین ڈی اے کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ یہاں شیوسینا-یوبی ٹی، این سی پی-شرد پواراورکانگریس مل کر الیکشن لڑرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی اے میں شامل شیوسینا (شندے گروپ)، این سی پی (اجیت پوار) اوربی جے پی مل کرالیکشن لڑیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔