مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
نئی دہلی: گجرات میں یکساں سول کوڈ (UCC) بل پاس ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام شہریوں کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے اور یہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پرانا عزم رہا ہے۔
یو سی سی پر امت شاہ نے کیا کہا؟
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا کہ ملک میں ہر شہری کے لیے یکساں قانون نافذ کرنا بی جے پی کی ابتدا سے ہی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے گجرات حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کے بعد اب گجرات نے یو سی سی کو لاگو کرکے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد دی۔
گجرات دوسرا ریاست بنا
گجرات اسمبلی نے تقریباً سات گھنٹے طویل بحث کے بعد اس بل کو منظور کیا۔ یہ بل خود وزیر اعلیٰ بھپندر پٹیل نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات، اتراکھنڈ کے بعد یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والا ملک کا دوسرا ریاست بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ پہلا ریاست تھا جس نے فروری 2024 میں یو سی سی بل منظور کیا تھا۔ اب گجرات نے بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
کن پر لاگو نہیں ہوگا قانون
’گجرات یونیفارم سول کوڈ 2026‘ پورے ریاست میں نافذ ہوگا، تاہم اس میں کچھ چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ یہ قانون درج فہرست قبائل (ST) اور ان گروہوں پر لاگو نہیں ہوگا جن کے روایتی حقوق آئین کے تحت محفوظ ہیں۔
کیا ہے حکومت کا مقصد؟
حکومت کے مطابق ملک کو خوشامد یا تفرقہ کی بنیاد پر نہیں بلکہ مساوات کے اصول پر چلایا جانا چاہیے۔ تمام شہریوں کے لیے یکساں قانون نافذ کرنا ہی اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یو سی سی کا نفاذ ملک میں یکسانیت اور مساوات کو فروغ دے گا اور اس سے بی جے پی کے دیرینہ عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…