قومی

Tyre Industry Eyes 7–8% Growth in FY26: مالی سال 26 میں ٹائر انڈسٹری میں 7-8 فیصد نمو کا امکان

ماہرین کے مطابق رواں مالی سال (2025-26) میں بھارت کی گھریلو ٹائر انڈسٹری میں 7 سے 8 فیصد کی شرح سے ترقی کا امکان ہے، جس کی بڑی وجہ متبادل (ریپلیسمنٹ) ٹائرز کی مانگ میں اضافہ ہے۔ جے کے ٹائر اینڈ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر انشومن سنگھانیا کے مطابق بھارتی ٹائر انڈسٹری ایک برآمدی شعبہ ہے، جس نے مالی سال 2024-25 میں 25,000 کروڑ روپے سے زائد کی برآمدات کیں۔ انھوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں متبادل ٹائز کی طلب کے باعث نمو جاری رہے گی، اگرچہ گاڑی ساز کمپنیوں (OEMs) کی جانب سے خریداری سست رہنے کا امکان ہے۔

سنگھانیا نے مزید کہا کہ اس صنعت میں مسلسل سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور تحقیق و ترقی پر زور نے انڈسٹری کو مستحکم کیا ہے۔ آنے والے تہواروں، حالیہ ریپو ریٹ میں کمی اور موافق مانسون کے باعث صارفین کا اعتماد بڑھنے کی توقع ہے۔ وہیں اپولو ٹائرز کے چیف فنانشل آفیسر گوورَو کمار کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں تعمیرات اور کانکنی کے شعبے میں بہتری سے طلب میں اضافہ ممکن ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اگلی سہ ماہی میں خام مال کی قیمتیں موجودہ سطح سے کچھ کم ہو سکتی ہیں، البتہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ایک خدشہ ہے۔

آئی سی آر اے کے سری کمار کرشنا مورتی نے کہا کہ مسافر اور کمرشل گاڑیوں کے شعبوں میں اصل سازو سامان کی مانگ دو پہیوں کی گاڑیوں کے مقابلے میں سست رہ سکتی ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں مثبت رجحانات، تہواروں کی طلب اور شرح سود میں کمی سے صارفین کا رجحان بہتر ہوگا۔ دریں اثنا کریسل ریٹنگز کی رپورٹ کے مطابق ریپلیسمنٹ مارکیٹ ٹائر انڈسٹری کی آدھی فروخت پر مشتمل ہے اور اسی کے باعث اس سال 7-8 فیصد ریونیو گروتھ ممکن ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پریمیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ آمدنی میں بہتری لا سکتی ہے۔ البتہ برآمدات کو جغرافیائی کشیدگیوں اور امریکی محصولات سے خطرات لاحق رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

7 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

59 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago