قومی

وندے ماترم تنازعہ میں پھنس گئیں کانگریس کی دومسلم کونسلر، روبینہ اقبال خان اورفوزیہ علیم شیخ کے خلاف اندورپولیس نے درج کیا معاملہ

مدھیہ پردیش کے اندورمیں کانگریس کی دوخواتین کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قومی ترانہ وندے ماترم گانے سے انکارکرنے پرایم جی روڈ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کانگریس کی کونسلرروبینہ اقبال خان اورفوزیہ شیخ علیم نے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس کے دوران وندے ماترم گانے سے انکارکردیا تھا، جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

بی جے پی کے کونسلروں نے ڈویژنل کمشنراورایم جی روڈ پولس تھانوں میں درخواستیں داخل کرکے دونوں کونسلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ درخواستوں کی چھان بین کے بعد پولیس نے ان کے بیانات قلمبند کرلئے۔ پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے دونوں کونسلروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد دونوں کونسلروں کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے اوردفعہ 196/1 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایک دن کے لئے ہوئی تھیں معطل

ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکرنے فوزیہ شیخ علیم کوایوان سے باہرجانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم گیت کے 150 سال پورے ہوچکے ہیں اورمرکزی حکومت کی طرف سے گائیڈ لائن جاری کیا گیا ہے کہ اسے سبھی سرکاری دفاترمیں گایا جانا چاہئے۔ الزام ہے کہ کانگریس کونسلرفوزیہ شیخ علیم اس وقت غیرحاضررہیں جب وندے ماترم گایا جا رہا تھا اوربعد میں ایوان میں آکرکارروائی میں رخنہ اندازی کرنے لگیں۔ جب اراکین نے یہ بات اٹھائی کہ انہیں اس وقت موجود رہنا چاہئے تھا، توانہوں نے گیت سے متعلق کوئی بات کہی، جسے قابل اعتراض الفاظ تسلیم کیا گیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، گیت کے بارے میں ان کے تبصرہ اورایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنے کے الزام کی وجہ سے انہیں ایک دن کے لئے ایوان سے معطل کردیا گیا تھا۔

فوزیہ شیخ علیم نے کہی یہ بڑی بات

فوزیہ شیخ علیم نے کہا کہ ان کا مذہب وندے ماترم گانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ آئین انہیں مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی انہیں ایسا کرنے کے لئے مجبورنہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس کی مرضی ہو وہ گائے، لیکن اس معاملے میں زبردستی نہیں ہونی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

10 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

11 hours ago