قومی

ENVIRONMENT FRIENDLY INITIATIVE: اب گلدستے سے نہیں، کتاب یا پودے سے ہوگا استقبال! روہیل کھنڈ یونوررسٹی کے وائس چانسلر پروفسرن انل کمار رائے کا قابل تعریف اقدام

مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں ماحولیاتی تحفظ، ہندوستانی علمی روایت اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کی سمت وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) انل کمار رائے نے 2 اہم فیصلے کیے ہیں۔ یونیورسٹی میں اب مہمانوں کے استقبال اور اعزاز کے لیے روایتی بُکے کے بجائے کتاب یا پودا پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی کیمپس کو بند بوتل والے پانی اور غیر ضروری پلاسٹک کے استعمال سے پاک کرنے کی سمت بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ایک اچھی کتاب علم کا تحفہ ہے اور ایک پودا آنے والی نسلوں کے لیے زندگی

وائس چانسلر پروفیسر رائے نے کہا کہ استقبال کے موقع پر دیا جانے والا بُکے کچھ وقت بعد بے کار ہو جاتا ہے، جبکہ ایک اچھی کتاب علم کا تحفہ ہے اور ایک پودا آنے والی نسلوں کے لیے زندگی کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی صرف تعلیم فراہم کرنے کا مرکز نہیں بلکہ معاشرے کو سمت دینے والا ادارہ بھی ہے۔ اس لیے یونیورسٹی کے کام کرنے کے طریقۂ کار میں ایسی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کی جانی چاہئیں، جن کا وسیع سماجی اور ماحولیاتی اثر ہو۔انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو کتاب پیش کرنے کی روایت سے مطالعہ اور علمی ثقافت کو فروغ ملے گا، جبکہ پودا پیش کرنے سے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام ہر فرد تک پہنچے گا۔

پلاسٹک سے پاک کیمپس کی جانب قدم

وائس چانسلر نے یونیورسٹی کیمپس میں بند بوتل والے پانی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے اور سنگل یوز پلاسٹک پر مؤثر کنٹرول کے لیے ہدایات دی ہیں۔ اس کے بجائے محفوظ اور پائیدار پینے کے پانی کی سہولت اور دوبارہ استعمال کیے جا سکنے والے متبادل کو فروغ دیا جائے گا۔ پروگراموں کے دوران اسٹیج پر بوتل بند پانی کے بجائے شیشے یا تانبے کے گلاس اور لوٹا یا جگ استعمال کیے جائیں گے۔

پروفیسر رائے نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کو صاف ستھرا، سرسبز اور ماحول دوست بنانا صرف انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ اس میں اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی اجتماعی شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کا کم سے کم استعمال، صفائی ستھرائی اور شجر کاری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد صرف ’پلاسٹک سے پاک کیمپس‘ بننا نہیں، بلکہ ایسا کیمپس تیار کرنا ہے جہاں ماحولیاتی شعور طرز زندگی کا حصہ بن جائے۔ کتاب اور پودے کو اعزاز و احترام کی ثقافت کا ذریعہ بنانا اسی سوچ کی شروعات ہے۔

ان یونیورسٹیوں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے پروفیسر ڈاکٹر انل رائے

پروفیسر ڈاکٹر انل رائے 6 یونیورسٹیوں میں پروفیسر رہ چکے ہیں۔ روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بننے سے قبل وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے شیکھاوتی یونیورسٹی، سیکر کے وائس چانسلر رہے تھے۔ اس کے بعد وہ مہاتما گاندھی سینٹرل یونیورسٹی، موتیہاری، بہار میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

اس کے علاوہ وہ شعبۂ انسانیات، تعلیم، مینجمنٹ اور ڈین آف اسٹوڈنٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے سینٹر آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور IQAC کے ڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی، وردھا، مہاراشٹر میں وہ ماس کمیونیکیشن، سیاسیات، سماجیات، تاریخ، بشریات سمیت مختلف شعبوں کے سربراہ بھی رہے۔

پروفیسر انل کمار رائے کی نمایاں کامیابیاں

روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے سال 2023 میں NAAC A++ گریڈ حاصل کیا۔

یونیورسٹی نے NIRF (نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک) میں 101-150 کے درمیان رینک حاصل کیا۔

QS ایشیا رینکنگ میں یونیورسٹی کو 901-950 کے درمیان رینک حاصل ہوا۔ اسی طرح EduRank اور State University کیٹیگری میں بھی یونیورسٹی نے رینک حاصل کیا۔

نائجیریا، نیپال، بھوٹان سمیت دیگر ممالک سے طلبہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے۔

نئے پروجیکٹس جیسے ڈیجیٹل لرننگ ہب اور ڈسٹنس لرننگ پروگرام جیسے کورسز شروع کیے گئے۔

یونیورسٹی میں بوٹینیکل گارڈن تعمیر کیا گیا۔

پروفیسر انل کمار رائے ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے شعبۂ ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

2 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

3 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

3 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

3 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

4 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

4 hours ago