قومی

Building Collapse in Okhla: اوکھلا میں عمارت  میں  تہہ خانے کی کھدائی  کے دوران دو مزدوروں کی موت ،معاوضے کا کیا اعلان

Building Collapse in Okhla:  جنوب مشرقی دہلی کے اوکھلا میں ایک زیر تعمیر عمارت کے گرنے کے بعد عمارت کے مالک نے اس واقعے میں اپنی جان گنوانے والے مزدوروں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

  جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو پتہ چلا کہ تقریباً 13 لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی تین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ متوفی کے رشتہ داروں نے پوسٹ مارٹم کے لیے رضامندی نہیں دی اور معاوضے کا مطالبہ کیا۔

اہلکار کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب اوکھلا انڈسٹریل ایریا فیز-II کی سنجے کالونی میں ایک عمارت میں تہہ خانے کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام جاری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں دو مزدور جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔

اہلکار کے مطابق واقعے کے بعد زیر تعمیر عمارت کے 42 سالہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمارت کے مالک نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا عبوری معاوضہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اہلکار کے مطابق اوکھلا انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں جائیداد کے مالک ترون گرگ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ عمارت سے متعلق مختلف دستاویزات بشمول تعمیراتی اجازت کی جانچ کی جارہی ہے۔

بغیر سہارے کے مٹی نکال رہے تھے

حادثے میں بچ جانے والی جوالا سنگھ نے بتایا کہ دیوار بننے کے بعد اس میں کوئی سہارا نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے جب مزدور بغیر سہارے کے مٹی نکالنے لگے تو دیوار ہلنے لگی۔ دیوار کے پاس کام کرنے والے مزدور بھاگنے لگے۔ لیکن اس سے پہلے ہی دیوار اور مٹی گرنے لگی۔ جس کی وجہ سے وہ دیوار سے ٹکرا گیا۔ مزدوروں کے بھاگنے کی آواز سن کر باہر کام کرنے والے مزدور وہاں سے بھاگ گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

10 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

41 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago