قومی

Muzaffarnagar News: مظفر نگر میں ایس ٹی ایف کی بڑی کامیابی، چار ٹائم بموں کے ساتھ دو ملزمین کی گرفتاری

: مظفر نگر میں ایس ٹی ایف کی میرٹھ یونٹ کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مظفر نگر شہر کے کوتوالی علاقے سے چار ٹائم بم برآمد کیے ہیں۔ دو نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ایس ٹی ایف اور آئی بی کی ٹیمیں ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ ملزم نوجوانوں میں سے ایک کا نام جاوید بتایا جاتا ہے۔ چار برآمد شدہ بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے میرٹھ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزمین کا مظفر نگر فسادات سے تعلق بھی سامنے آرہا ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ان ملزمان نے مظفر نگر فسادات کے دوران بم بنائے تھے۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ملزم کو شہر کے نگر کوتوالی علاقے کے کھالاپار سے گرفتار کیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے سربراہ نے جانکاری دی۔

اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر، یوپی اور یوپی ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش کا کہنا ہے، “مظفر نگر میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے چار آئی ای ڈی برآمد ہوئے۔ یہ سب ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر کے ذریعے شروع کیا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں نے یہ بم بنائے تھے انہوں نے مظفر نگر فسادات کے دوران بھی ایسے ہی بم بنائے تھے اور تقسیم کیے تھے۔

Amir Equbal

Recent Posts

WPL 2027 Auction: کون ہیں 15 سالہ اوما کاشوی؟ ڈبلیو پی ایل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بنیں

اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…

1 hour ago

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

2 hours ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

3 hours ago