امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری پر ہندوستان کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان نہ صرف بڑے پیمانے پر روسی تیل خرید رہا ہے، بلکہ وہ خریدے گئے زیادہ تر تیل کو کھلے بازار میں بڑے منافع کے لیے بیچ رہا ہے۔ انھیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ یوکرین میں کتنے لوگ روسی جنگی مشین کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔ اس وجہ سے میں ہندوستان پر امریکی ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کروں گا۔‘‘ حالاں کہ ٹرمپ نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹیرف کیسا اور کتنا ہوگا۔ ٹرمپ کی یہ پوسٹ ان کے اس اعلان کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کہ ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ اس کے علاوہ ہندوستان کو غیر متعینہ جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو نشانہ بنانا نہ صرف جیوپالیٹیکل داؤ پیچ کا حصہ ہے بلکہ ان کی انتخابی مہم کی حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے۔ روس سے سستا تیل خریدنے پر بھارت کو پہلے بھی مغربی دباؤ کا سامنا رہا ہے، لیکن توانائی کی بڑھتی ضروریات کے پیشِ نظر بھارت نے ہمیشہ اپنے فیصلوں کو خودمختاری اور اقتصادی استحکام سے جوڑا ہے۔ کئی ماہرین کا خیال ہے کہ ممکنہ ٹیرف کے باوجود بھارت روس کے ساتھ توانائی تعلقات میں کمی نہیں لائے گا، خاص طور پر جب عالمی منڈی میں قیمتیں مسلسل غیر مستحکم ہیں۔
تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ٹیرف کا ہندوستانی معیشت پر ’’نہ کے برابر‘‘ اثر پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ڈی پی کا نقصان 0.2 فیصد سے زیادہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ وہیں ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی تیل کمپنیاں روسی درآمدات کو نہیں روکیں گی کیوں کہ ’’ہندوستان کی توانائی کی خریداری قومی مفادات اور مارکیٹ کی قوتوں‘‘ کے مطابق ہوتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی پولیس نے دونوں لیڈروں کی عدالتی حراست میں مزید پانچ دن کی توسیع کی…
یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان…
قتل کی خبرپھیلنے کے بعد مقامی لوگ احتجاج کرنے کے لئے امپھال میں وزیراعلیٰ کی…
’کافی ود کرن‘ میں رشمیکا مندانا اور وجے دیورکونڈا نے شادی اور نجی زندگی سے…
اتر پردیش میں ایس آئی آر مہم کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد ووٹروں کے…
کمیٹی احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات کا جائزہ لے کر کیمپس میں معمولات بحال…