وزیر اعظم نریندر مودی 6 اگست کو دوپہر 12:15 بجے دہلی کے ’’کَرتویہ پتھ‘‘ پر واقع نئے تعمیر شدہ ’’کَرتویہ بھون-3‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 6:30 بجے ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ یہ تقریب مرکزی حکومت کے جدید، مؤثر اور عوامی فلاح پر مبنی طرز حکمرانی کے عزم کی ایک اہم علامت سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ’’کَرتویہ بھون-3‘‘ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیے جانے والے کئی مجوزہ مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ عمارتوں میں سے پہلی ہے۔
اس کا مقصد مختلف وزارتوں کو ایک ہی احاطے میں لا کر بین الوزارتی رابطے کو بہتر بنانا، پالیسی پر عمل درآمد میں تیزی لانا اور شفاف، مؤثر اور جواب دہ انتظامی ڈھانچے کو فروغ دینا ہے۔ یہ عمارت تقریباً 1.5 لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے، جس میں دو بیسمنٹ اور سات منزلیں شامل ہیں۔ یہاں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، دیہی ترقی، ایم ایس ایم ای، پٹرولیم و قدرتی گیس، اور وزیراعظم کے سائنسی مشیر کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
جدید ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے عمارت
یہ جدید دفتر ماحول دوست تعمیرات اور توانائی کی بچت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس میں شمسی توانائی کے پینلز، سولر واٹر ہیٹر، بارش کے پانی کا ذخیرہ، ای وی چارجنگ اسٹیشن اور گرین بلڈنگ (GRIHA-4) معیار کے تحت ڈیزائن شامل ہیں۔ اس عمارت میں جدید HVAC نظام، سیکیورٹی مانیٹرنگ، اسمارٹ لفٹیں اور آٹو سینسر لائٹس جیسی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ عمارت کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ 30 فیصد کم توانائی استعمال کرے گی۔ اس میں اندرونی کچرا مینجمنٹ، ری سائیکل شدہ تعمیراتی مواد کا استعمال اور زیرو-ڈسچارج واٹر مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ پرانی اور فرسودہ عمارتوں جیسے شاستری بھون، کرشی بھون اور نرمان بھون کے مقابلے میں یہ عمارت کم لاگت، زیادہ پائیداری اور بہتر سروس ڈلیوری فراہم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…