گجرات کے بناسکنٹھا ضلع میں سڑک پر نماز ادا کرنے والے ایک شخص کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔جس میں ایک ڈرائیور نے اپنا ٹرک سڑک کے کنارے روک کر سڑک پر ہی نماز پڑھتے دیکھا گیا ہے،اس دوران وہاں سے گزرنے والے راہگیروں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ اب بناسکٹھا پولیس نے اس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈرائیور کی شناخت باچا خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ جس میں ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 12 جنوری کو ہائی وے پر ایک پرہجوم چوراہے کے قریب پیش آیا۔ خان نے اپنا ٹرک روکا اور نماز پڑھنے لگا۔ اس دوران کسی نے ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دی۔ جس کے بعد پولیس نے معاملے میں مداخلت کی۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کی مختلف آراء
ٹرک روک کر سڑک پر نماز پڑھنے والے گرفتار ڈرائیور باچا خان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 283 (عوامی راستے میں خطرہ)، 186 (سرکاری ملازم کو ڈیوٹی کی ادائیگی میں رکاوٹ) اور 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ حکم کی نافرمانی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اسی دوران باچا خان کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے شیئر کی اور سوال اٹھایا کہ جب سڑک کے کنارے اتنی جگہ ہے تو پھر سڑک کے بیچ میں نماز کیوں پڑھ رہے ہیں۔ جہاں کوئی اس معاملے میں پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کر رہا تھا، وہیں کوئی یہ دعویٰ کرتا نظر آیا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف ویڈیو بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو اس شخص کی حمایت کرتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ یہ شخص کسی کو پریشان نہیں کر رہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…