قومی

IFWJ Pays Homage to Dr. K Vikram Rao at Delhi Meetings: نئی دہلی میں معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر کے وکرم راؤ کو خراجِ عقیدت، کانسٹی ٹیوشن کلب میں تعزیتی اجلاس اور پریس کلب آف انڈیا میں IFWJ کی ایگزیکٹو میٹنگ منعقد

نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں 12 جولائی 2025 کو ممتاز صحافی و سماجی کارکن ڈاکٹر کےوکرم راؤ کے انتقال پر ملک بھر کے صحافیوں، میڈیا اساتذہ، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور اخباری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے، ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ڈاکٹر کے راؤ انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس (IFWJ) کے صدر تھے، جنھوں نے صحافتی آزادی، اصولوں، اور صحافیوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مقررین نے ان کے اس جذبے کو سراہا کہ انھوں نے آئی پی ایس جیسی اعلیٰ سرکاری ملازمت کو ترک کر کے صحافت کا پیشہ اپنایا اور زندگی بھر اس شعبے کی خدمت کی۔

بعدازاں ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ آخر میں ڈاکٹر راؤ کو پرخلوص الفاظ میں خراج پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں آئی ایف ڈبلیو جے کی راجستھان میں منعقد ہونے والی قومی کونسل میٹنگ اور نئی یونٹوں کی شمولیت پر بھی غور کیا گیا۔

نئے صدر کے انتخاب تک ’’کور کمیٹی‘‘ سنبھالے گی فیڈریشن کا انتظام

اس دوران پریس کلب آف انڈیا، دہلی میں آئی ایف ڈبلیو جے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں طے کیا گیا کہ فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخابات تک عبوری طور پر ایک ’’کور گروپ‘‘ تنظیمی کام سنبھالے گا، جس میں تین نائب صدر،گوالا مشرا، اپیندر سنگھ راٹھوڑ اور موہن کمار اور خزانچی رَجت مشرا شامل ہوں گے۔ وہیں فیڈریشن کے جنرل سکریٹری وپن دھولیا اس گروپ کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی، ٹائمز آف انڈیا اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے میڈیا پر بڑھتے دباؤ پر تشویش ظاہر کی اور پی ٹی آئی کی آزادی کو قومی مفاد سے جوڑا۔ اجلاس کے مقررین میں یوپی، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں کے نمائندے شامل تھے، جنھوں نے جنھوں نے ڈاکٹر کے راؤ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

8 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

9 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

9 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

10 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago