نئی دہلی: فورم فاراویئرنیس آف نیشنل سیکورٹی (FANS) کے زیراہتمام دہلی کے تین مورتی–ہائفا چوک پر ہائفا وِجئے دیوس منایا گیا۔ اس موقع پرراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی قومی عاملہ کے رکن اورفورم کے سرپرست ڈاکٹراندریش کمارنے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں آج کا بھارت خود کفیل اورخودمختاربن چکا ہے اوراب کسی دباؤمیں فیصلہ نہیں لیتا۔
ڈاکٹراندریش کمارنے کہا: “بھارت وِشو گرو تھا، ہے اوررہے گا۔ امریکہ، چین، روس یا پاکستان کوئی طاقت بھارت پراپنی من مانی نہیں تھوپ سکتی۔ بھارت ہمیشہ امن کا پیامبر رہا ہے اوردنیا کوامن و ترقی کا پیغام دیتا آیا ہے۔” انہوں نے بھارت اور اسرائیل کی تاریخی دوستی کویادکرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت آزادی کی جدوجہد کر رہا تھا، تبھی بھارتی فوجیوں نے اسرائیل کو سلطنتِ عثمانیہ سے آزاد کرانے میں بھی اہم کردارادا کیا۔ یہ رشتہ آج بھی اٹوٹ ہے۔ انہوں نے عوام کو نوراتری اور جی ایس ٹی میں کمی کی خوشی پرمبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر بھارت میں اسرائیل کے ڈپٹی چیف آف مشن فارس صائب نے شہداء کی یادگارپرپھول چڑھاتے ہوئے کہا: ”بھارت اوراسرائیل کی دوستی اٹوٹ ہے، اسے کوئی کمزورنہیں کرسکتا۔ اسرائیل دنیا میں امن چاہتا ہے اوربھارت اس مشن میں اُس کا مضبوط شریک ہے۔“ فینس کے قومی ورکنگ صدرجسبیرسنگھ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ یہ تقریب برسوں سے شہداء کی قربانی اوربھارت-اسرائیل تعلقات کویاد کرنے کے لیے منائی جاتی رہی ہے۔ شکریہ کی پیشکش میجرجنرل سریش بھٹہ چاریہ نے کی۔
تقریب میں این ڈی ایم سی کے عہدیداروں کے علاوہ پروفیسرشیوراجی سرکار، ایڈووکیٹ پرویش کھنہ، ایڈووکیٹ ارون کمار، ایڈووکیٹ ویرندرکمارچوہدری، راجپال سنگھ، ڈاکٹرویویک، ڈاکٹرچھترسنگھ، جے این یوکی ڈاکٹرپوجا، میانک شیکھرسمیت کئی معززشخصیات موجود تھیں۔ فورم کے دہلی چیپٹرکے راجیش مہاجن، ایڈووکیٹ ابھیہ تایل اورایڈووکیٹ راجیورنجن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کے ثقافتی حصے میں لے ردھم گروپ کے راجیِومکھوپادھیائے اورمنمن بسواس کی قیادت میں فنکاروں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔ دہلی یونیورسٹی اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کے این سی سی کیڈٹس نے خصوصی پریڈ کے ذریعے معززین کا استقبال کیا۔ نظامت وائشالی بھاٹیا اور یشسوی سنگھ نے کی۔
گزشتہ ماہ عمان کے مشرقی ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم وی کیپ ڈیو پر…
رپورٹ میں اولیو رڈلے کچھوؤں کے طویل سمندری سفر اور رویّوں سے متعلق کئی اہم…
مقامی لوگوں کو شبہ تھا کہ یہ نوجوان علاقے میں ہونے والی گائے چوری کی…
پولیس کے مطابق، 2 اکتوبر کو شام 4 بجے سے 7 بجے کے درمیان شیواجی…
اجلاس کے دوران ریاستی حکومت اور مقامی عوامی نمائندوں کی فعال شمولیت پر بھی تفصیلی…
مئی میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی…