قومی

Congress Leader: کانگریس کے سینئر لیڈر سویم پرکاش گوسوامی کی خراج عقیدت میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے کیا یاد

Congress Leader: کانگریس کے سینئر لیڈر پرکاش گوسوامی کی خراج عقیدت میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک، کانگریس ایم پی منیش تیواری، کلکی پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم، کانگریس کے ریاستی صدر برج لال خابری کے ساتھ نسیم الدین صدیقی، نکول دوبے نے شرکت کی۔ لکھنؤ کے سہکاریتا بھون آڈیٹوریم میں کانگریس کے سینئر لیڈر آنجہانی پرکاش گوسوامی کی یاد میں ایک خراج عقیدت میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سابق مرکزی وزیر منیش تیواری، کلکی پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کے ساتھ ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے بھی شرکت کی۔

ایس پی گوسوامی الہ آباد یونیورسٹی سے طلبہ کی سیاست میں سرگرم تھے، این ایس یو ای اور یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر رہے۔ گوسوامی نہ صرف یوپی کانگریس میں بلکہ اے آئی سی سی میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، ساتھ ہی وہ اتر پردیش کانگریس کی جن آندولن سمیتی کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 26 فروری کو دل کا دورہ پڑنے سے لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایس پی گوسوامی نے زندگی بھر کانگریس میں رہ کر پارٹی کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے کیے گئے کام کو یاد کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا کہ گوسوامی کانگریس کے سچے سپاہی تھے اور لوگوں کو جوڑنے کا جو فن ان کے پاس تھا وہ شاید کسی کے پاس نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi Case: راہل گاندھی کی سزا کے خلاف کانگریس کا وجے چوک تک مارچ نکالنے کا اعلان، اپوزیشن جماعتوں کا بھی ملا ساتھ

کلکی پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم خود پرکاش گوسوامی کو یاد کرکے کئی بار جذباتی ہوگئے اور اپنی زندگی کی بہت سی یادیں شیئر کیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر برجلال خابری، سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی، نکول دوبے، سابق ایم ایل اے دیپک سنگھ، کانگریس کے ترجمان اشوک سنگھ، ویریندر مدن، شیلیندر تیواری کے علاوہ گوسوامی کے خاندان کے سبھی لوگ موجود تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

6 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

6 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

6 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

7 hours ago