بھارت ایکسپریس اردو-
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے یونیفارم سول کوڈ سے آدیواسیوں کو باہر رکھنے کا اعلان کیا۔
نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امورکے وزیرکرن رجیجو نے اتوارکے روزکہا کہ شمال مشرقی اورملک کے دیگرخطوں کے قبائلیوں کو مجوزہ یکساں سول کوڈ (یوسی سی) کے دائرے سے باہررکھا جائے گا تاکہ وہ اپنے نظام اور روایات کے مطابق آزادی سے زندگی گزارسکیں۔ یہاں آرایس ایس سے وابستہ ونواسی کلیان آشرم کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں اس موضوع پرمرکزی حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان دنوں سوشل میڈیا پرعجیب ماحول پیدا کررہے ہیں اورمرکزی حکومت کے خلاف ایک عجیب ماحول بنا رہے ہیں۔
مرکزی وزیرنے کہا، ‘مرکزی وزیرہونے کے ناطے میں اپنی حکومت کا موقف بتانا چاہتا ہوں۔ ہماری حکومت اورپارٹی (بی جے پی) آئین کے مطابق ملک میں یکساں سول کوڈ (لانے) کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ جب فوجداری قانون سب کے لیے یکساں ہے توپھرشہری قانون بھی (سب کے لیے یکساں) کیوں نہیں ہونا چاہئے۔
آدیواسیوں کودی جائے گی چھوٹ
انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں نے اس سلسلے میں کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ‘لیکن ہم نے واضح طورپرکہا ہے کہ قبائلیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ قبائلیوں کواپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کی آزادی دی جائے۔ یہ (یکساں سول کوڈ) شیڈول 6، شیڈول 5، شمال مشرقی اورملک کے دیگر قبائلی علاقوں میں لاگونہیں ہوگا۔
اتراکھنڈ میں نافذ کیا گیا یوسی سی
یوسی سی کا مسئلہ اس وقت لاء کمیشن کے پاس زیرغورہے۔ اتراکھنڈ نے ریاست میں یوسی سی کونافذ کیا ہے۔ بھگوان برسا منڈا بھون میں قبائلی تحقیق اورتربیتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کرن رجیجونے کانگریس پربالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا، جب ‘دہلی میں وکیلوں کے لئے کوئی بڑا ادارہ یا جگہ نہیں تھی۔’
آدیواسی برادریوں کی نمائندگی
انہوں نے کہا کہ اس وقت یونین کونسل میں قبائلی برادریوں کے منتخب اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی بھی ناکافی تھی۔ کرن رجیجو نے موجود لوگوں سے کہا، ‘غیرمنقسم مدھیہ پردیش کے ایک بہت ہی سینئرلیڈراروند نیتام اس وقت ریاست کے وزیرتھے۔ جب میں نے ان سے ملاقات کی اورپوچھا کہ مرکزی حکومت میں درج فہرست قبائل کے اورکتنے لیڈرمرکزی وزیریا وزیرمملکت ہیں توانہوں نے صرف ایک یا دوکہا۔’ کرن رجیجونے کہا، ‘انہوں نے (نیتام) نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کئی بارپارلیمانی انتخابات جیتے، لیکن انہیں صرف وزیرمملکت بنایا گیا۔ وہ اپنا درد بیان کررہے تھے۔’ مرکزی وزیرنے ملک میں آدیواسیوں (قبائلیوں) کی وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ملک میں قبائلیوں کی فلاح و بہبود اورترقی کے لئے کئے گئے کاموں کی تعریف کی۔
صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…
فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…
’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…
راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…
پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج اور اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان، عمران…
ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…