قومی

Toronto Visitor Praises Indian Community’s Role in Canada’s Growth: ٹورنٹو کا سفر کرنے والے ایک شخص نے کینیڈا میں ہندوستانی برادری کی خدمات کو سراہا، کہا-کینیڈا کی معیشت چلا رہے ہیں ہندوستانی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہندوستانی تارکینِ وطن کی خدمات کو سراہنے والی ایک Reddit پوسٹ نے سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔ ایک صارف نے تقریباً دس سال بعد ٹورنٹو کا دورہ کرنے کے بعد اپنی حیرانی اور متاثر کن مشاہدات شیئر کیے، جن میں ہندوستانی کمیونٹی کی خدمات اور محنت کو مرکزی حیثیت دی گئی۔

Reddit پر “Huge respect to Indian Canadians” کے عنوان سے شیئر کی گئی پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ ’’میں پچھلے دو ہفتوں سے ٹورنٹو میں تھا اور پچھلے ایک عشرے میں جو تبدیلی دیکھی وہ حیرت انگیز تھی۔ ہر جگہ۔ McDonald’s سے لے کر Walmart تک، ہندوستانی کام کرنے والے نظر آ رہے تھے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بھارتی کینیڈینز ہی کینیڈا کی معیشت کو سنبھالے ہوئے ہیں۔‘‘

صارف نے نہ صرف ہندوستانیوں کی موجودگی کا ذکر کیا بلکہ ان کے کام کی لگن اور رویے کی بھی تعریف کی۔ اس نے ہندوستانی تارکین وطن کو ’’انتہائی خوش اخلاق اور محنتی لوگ‘‘ قرار دیا۔ امریکی محنت کش طبقے کے ساتھ ہندوستانیوں کا موازنہ کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’’یہ امریکہ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں، جہاں زیادہ تر نوکریاں کرنے والے مغرور ہائی اسکول کے طالب علم ہوتے ہیں، جنھیں محنت کرنے میں شرم آتی ہے۔‘‘

پوسٹ کا اختتام ایک توجہ طلب تبصرے پر ہوا جس میں نسل پرستی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ صارف نے کہا کہ ’’یہ بالکل واضح ہے کہ سفید فام لوگوں کی نسل پرستی کی جڑ یہی ہے کہ وہ حسد کا شکار ہیں، کیوں کہ ہندوستانی لوگ آ کر نہ صرف محنت کر رہے ہیں بلکہ معاشرے میں ان سے بڑھ کر کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور کئی صارفین نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے ہندوستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago