قومی

Three Former TMC Rajya Sabha MPs Join the BJP: مغربی بنگال میں بڑی سیاسی ہلچل، سشمتا دیو سمیت ٹی ایم سی کے تین سابق اراکین پارلیمنٹ بی جے پی میں شامل

راجیہ سبھا الیکشن سے قبل بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے تین سابق اراکین پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ سشمتا دیو، سوکھیندو شیکھررائے اور پرکاش باریک بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر شمک بھٹا چاریہ نے تینوں لیڈران کے بی جے پی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی تینوں کو بچے ہوئے ٹرم کے لئے راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ 14 جولائی، 2024 کو پرچہ نامزدگی کا آخری دن ہے۔

نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) کے رکن پارلیمنٹ اورٹی ایم سی کے سابق ایم پی یوسف پٹھان بھی مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری سے ملاقات کرنے پہنچے۔ یوسف پٹھان کے دورے سے پہلے اداکار پرسین جیت چٹرجی نے وزیراعلیٰ سے ایڈمنسٹریٹیوہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ بنگال دورے پرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پرسین جیت سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔

وزیراعظم مودی کی اپیل پرہوگا عمل

سمک بھٹا چاریہ نے کہا کہ ان راجیہ سبھا اراکین کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے اوراسے سبھی جانتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ملک کی عوام کے سامنے کہا ہے کہ مغربی بنگال کوایک ساتھ چلنا ہوگا۔ سمک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ان اراکین پارلیمنٹ نے عزم کیا ہے کہ بنگال کی ترقی کرنی ہے اوراس مقصد سے ان اراکین نے بی جے پی کے ساتھ چلنا قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ایک ہی لائن ہے اوربی جے پی کے کارکنان متحد ہیں اورایک پالیسی پرعمل کرتے ہیں۔

الیکشن میں ہارکے بعد دیا تھا استعفیٰ

 واضح رہے کہ اسمبلی الیکشن میں شکست کے بعد ان تین اراکین نے ٹی ایم سی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ٹی ایم سی سے استعفیٰ دینے کے بعد سشمتا دیو نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد اب تینوں اراکین پارلیمنٹ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔  اس موقع پرسکھیندو شیکھررائے نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے بنگال کو ریگستان بنا دیا تھا، جو بنگال ملک کی قیادت کرتا تھا، ہرجگہ گھوٹالہ ہی گھوٹالہ تھا۔ اس ریگستان میں آج بنگال کی عوام نے فیصلہ لیا ہے اوربی جے پی کو موقع دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

7 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

7 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

8 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

8 hours ago