-بھارت ایکسپریس
TMC Leader Saifuddin Laskar Murder: مغربی بنگال میں ایک انتہائی حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے جنوب 24 پرگنہ میں پیرکے روز(13 نومبر) کوترنمول کانگریس کے لیڈرسیف الدین لسکرکا دن دہاڑے گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ پولیس افسرنے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاملے میں ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ دراصل، جائے نگرعلاقے می بامونگاچی کے ٹی ایم سی علاقے کے صدر سیف الدین لسکرکا ان کے گھرکے پاس کچھ بدمعاشوں نے گولی مارکرقتل کردیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیف الدین لسکرکے حامیوں نے مبینہ طورپرایک شخص کو پکڑلیا اورپیٹ پیٹ کراس کا قتل کردیا۔ سیف الدین لسکرکی اہلیہ پنچایت پردھان ہیں۔ ٹی ایم سی کے مقامی لیڈران نے الزام لگایا کہ سیف الدین کے قتل کے پیچھے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کے حامیوں کا ہاتھ ہے۔ وہیں آس پاس کے علاقوں کے کمیونسٹ پارٹی کے حامیوں نے دعویٰ کیا کہ حادثہ کے بعد سیف الدین لسکرکے حامیوں نے گھروں میں توڑ پھوڑکی اورکچھ گھروں میں آگ لگا دی۔
سی پی آئی ایم نے کیا کہا؟
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سجان چکرورتی نے کہا کہ ہرموت بدقسمتی ہے اورقاتلوں کو پکڑنے اورسازش کا پردہ فاش کرنے کے لئے پولیس کو مناسب جانچ کرنی چاہئے۔ انہوں نے اس الزام کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ سیف الدین لسکرکا قتل ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی انتشارکا نتیجہ ہے، ہماری پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…