قومی

TMC Leader Akhil Giri: ‘میں تمہیں لاٹھی سے ماروں گا’، ممتا کے وزیر نے خاتون افسر کو دی کھلی دھمکی، بی جے پی نے ٹی ایم سی کو گھیرا

TMC Leader Akhil Giri: مغربی بنگال کے جیل وزیر اکھل گری ایک بار پھر تنازعہ میں آگئے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک خاتون فارسٹ آفسر کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ خاتون افسر مشرقی مدنا پور ضلع کے تاج پور میں تجاوزات ہٹا رہی تھی۔ خاتون افسر منیشا شا نے بعد میں بتایا کہ وہ جنگل کی زمین کو آزاد کرانے گئی تھیں۔ بار بار وارننگ کے باوجود زبردستی تجاوزات قائم کی گئیں۔

”ورنہ میں تمہیں ڈنڈے سے ماروں گا”

اس کارروائی کے دوران ہی مغربی بنگال کے جیل کے وزیر اکھل گری موقع پر پہنچے اور محکمہ جنگلات سے بحث شروع کر دی۔ اس دوران انہوں نے خاتون افسر سے کہا کہ تم سرکاری ملازم ہو۔ بولتے ہوئے اپنا سر میرے سامنے جھکایا کرو۔ اب دیکھنا ایک ہفتے میں تمہارے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ یہ غنڈے اب دیکھیں گے کہ تم رات کو گھر کیسے جاؤ گی۔ اپنا رویہ درست کرو ورنہ میں تمہیں ڈنڈے سے ماروں گا۔

بی جے پی نے بنایا نشانہ

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ترنمول کانگریس سمیت تمام پارٹیوں نے جیل کے وزیر اکھل گری پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی نے لکھا، ‘وزیر اکھل گری نے ایک خاتون فارسٹ آفسر کو صرف اس لیے دھمکی دی کہ وہ جنگلاتی علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا رہی تھی۔ کیا ممتا بنرجی اپنے اس وزیر کو جیل میں ڈالیں گی؟ کیا ان پر الزامات عائد کیے جائیں گے؟ دیکھتے ہیں انہیں جیل میں ڈالا جاتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Bihar CMO received threat to be blown up: سی ایم نتیش کمار کے دفتر کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی، القاعدہ کے نام سے آئی میل

پارٹی نے کیا کنارہ

سی پی آئی (ایم) لیڈر شتروپ گھوش نے ٹی ایم سی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی کے آدھے سے زیادہ وزراء مافیا اور غنڈے ہیں۔ ہم ان سے اچھے برتاؤ کی توقع کیسے کر سکتے ہیں۔ ٹی ایم سی کے ترجمان کنال گھوش نے جیل کے وزیر اکھل گری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس طرح کے رویے اور زبان کو قبول نہیں کرے گی۔ ہمیں ایسی زبان منظور نہیں۔ ہم اس پر تنقید کرتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

3 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

29 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

55 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago