دہلی-این سی آر اور ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کا مزاج بدلنے لگا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ حد تک راحت ملی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی ہے۔ آج بھی دہلی، یو پی، بہار اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق 7 اکتوبر تک موسم کا یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج کا موسم کیسا رہے گا۔
دہلی میں آج یلوالرٹ جاری
دہلی-این سی آر میں آج بارش کے باعث یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں بارش کا یہ سلسلہ کچھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی والوں کوامس سے نجات ملی ہے،قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے آج اور کل بارش کی شدید امکان ظاہر کی ہے۔
یو پی اور بہار میں آج کا موسم
یو پی اور بہار میں موسم پھر سے خراب ہو گیا ہے۔ مانسون کا اختتام قریب ہے، مگر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے لوگوں کو امس سے کچھ راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل یو پی کے کئی اضلاع میں تیز بارش کی توقع ہے، خاص طور پر مغربی یو پی میں بارش زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جارجیا میں حکومت مخالف مظاہرے، ہجوم نے صدارتی محل کوگھیرا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں
بہار کے 11 اضلاع میں بھی بارش کا الرٹ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ تر اضلاع میں ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ IMD نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
راجستھان میں آج شدید بارش کا الرٹ
دہلی کے متصل راجستھان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ یہاں مانسون کی رخصتی ہو چکی ہے، لیکن بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجستھان کے بیشتر علاقوں میں بھاری بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق یہ بارش کا سلسلہ اگلے 3 سے 4 دن تک برقرار رہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…