قومی

Delhi Road Accident: دہلی کے علی پور میں NH-44 پر خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد کی موت

دارالحکومت دہلی کے علی پور علاقے میں بدھ کی صبح شیو مندر کے قریب NH-44 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار گاڑی نے ایک آٹو رکشہ کو اتنی زور دار ٹکر ماری کہ اس کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور موقع پر افرا تفری مچ گئی۔

سات سواریاں، تین کی موت

آٹو رکشہ (نمبر DL1RW 2826) میں کل سات افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ حادثے میں آٹو ڈرائیور راجو شرما، ایک کمسن بچی اور ایک نامعلوم مسافر کی موت ہو گئی۔ باقی چار افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں پہلے ستیہ وادی راجہ ہریش چندر اسپتال اور بعد میں بہتر علاج کے لیے LNJP اسپتال منتقل کیا گیا۔

بلیا سے واپس آ رہا تھا خاندان

پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ زخمی مکیش اپنے خاندان کے ساتھ اتر پردیش کے بلیا سے دہلی واپس لوٹے تھے۔ آئی ایس بی ٹی سے ٹکری گاؤں جانے کے لیے انہوں نے آٹو لیا تھا۔ راستے میں آٹو ڈرائیور نے کچھ اور سواریاں بھی بٹھا لی تھیں۔ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے آٹو کو ٹکر مار دی۔

پولیس کی فوری کارروائی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علی پور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی، جس کے ذریعے حادثے میں شامل گاڑی کی شناخت ہوئی۔ پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں DL-1LAD 3609 نمبر کی گاڑی ضبط کر کے اس کے ڈرائیور انل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق بہار کے مدھوبنی ضلع سے بتایا جا رہا ہے۔

تحقیقات جاری

فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور حادثے کے تمام پہلوؤں کی گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ معاملے میں قانونی کارروائی پوری سختی کے ساتھ کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

13 minutes ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

26 minutes ago

Major Heist at UCO Bank: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 4 کروڑ کا سونا اور 10 لاکھ روپے نقد لوٹے

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں…

33 minutes ago