قومی

Bomb Threat: ممبئی میں آر بی آئی، آئی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی سمیت 11 مقامات پر بم دھماکے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے وزیر خزانہ سیتا رمن سے طلب کیا استعفی

Email threat to bomb RBI, ICICI, HDFC: ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی، آئی سی آئی سی آئی اور دیگر کئی مقامات پر بم رکھنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ آج یعنی منگل کے روز آر بی آئی کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ اس میں میل بھیجنے والے نے لکھا کہ اس نے 11 مقامات پر بم نصب کیے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق میل بھیجنے والے نے خلافت انڈیا سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھمکی آمیز میل بھیجنے والے شخص نے اے بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

آر بی آئی کو میل بھیجنے والے شخص نے لکھا ہے کہ اگر آر بی آئی کے گورنر اور وزیر خزانہ فوری استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو وہ ایک ایک کر کے 11 مقامات پر رکھے گئے تمام بموں کو بلاسٹ کر دے گا۔

ای میل میں کیا لکھا تھا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریزرو بینک کو ملے دھمکی آمیز ای میل میں ممبئی میں 11 مقامات پر بم رکھنے کے بارے میں لکھا گیا تھا۔ ای میل بھیجنے والے نے لکھا کہ اس نے آر بی آئی کے نئے دفتر، بھون قلعہ، ایچ ڈی ایف سی ہاؤس چرچ گیٹ اور آئی سی آئی سی آئی بینک ٹاورز بی کے سی اور دیگر مقامات پر بم رکھا ہے۔ ای میل بھیجنے والے نے لکھا کہ آر بی آئی نے پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ مل کر ایک بڑا گھپلہ کیا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس حرکت میں آگئی۔ ممبئی میں آر بی آئی اور بینکوں میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ تاہم تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس معاملے میں ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago