قومی

UPPSC Protest:نئے امتحانی نظام کے خلاف چوتھے دن بھی طلباء کا احتجاج جاری، یو پی پی ایس سی کے خلاف احتجاج میں پہنچ سکتے ہیں اکھلیش یادو

نئی دہلی: یوپی پبلک سروس کمیشن کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ تحریک کا آج چوتھا دن ہے۔ پچھلے 70 گھنٹوں سے طلباء مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، اس دوران تھوڑی دیر کے لئے بھی  طلبا کی تحریک نہ تو رکی ہے اورنہ ہی طلباء کے عزم و حوصلہ میں کوئی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ کمیشن کے دفتر کے باہر نہ صرف دن میں بلکہ رات میں بھی ہزاروں امیدوار سڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں۔ دیر رات، پریاگ راج کے ڈی ایم رویندر کمار منڈاڈ اور پولیس کمشنر ترون گابا نے ایک بار پھر طلباء سے بات کی۔ احتجاج کرنے والے طلباء سے ایک وفد تشکیل دینے اور کمیشن سے بات کرنے کو کہا۔

افسران نے کہا کہ وہ کمیشن اورطلباء کے وفد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ثالثی رول ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم احتجاج کرنے والے طلباء نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی بات چیت نہیں چاہتے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ کمیشن نے من مانی فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن اپنا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کرے۔

نئے امتحانی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ کمیشن کی جانب سے فیصلہ واپس لینے کا نوٹس جاری ہوتے ہی وہ خود تحریک ختم کر دیں گے۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ یو پی پی سی ایس 2024 اور آر او اے آر او بھرتی کے امتحانات ایک دن اور ایک شفٹ میں کرائے جائیں۔ وہ امتحان میں نارملائزیشن کی بھی مخالفت کر رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مستقبل سے کھلواڑکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

آج تحریک کے چوتھے دن بھی امیدواروں کی بڑی تعداد کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر بیٹھی ہے۔ رات بھر ہزاروں امیدوارسڑکوں پر رہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی طلبا کی تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں، اکھلیش یادو کو آج پریاگ راج آنا ہے۔ پارٹی کے کچھ لیڈران انہیں احتجاج کے مقام پرلانے کی تیاری کر رہے ہیں، حالانکہ اکھلیش یادو کے پاس ابھی تک ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ صرف پھولپوراسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جانے سے متعلق ان کا شیڈول ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

20 minutes ago

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

60 minutes ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

2 hours ago

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

3 hours ago