وزیراعظم نریندر مودی۔
سمستی پور: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بہار کے سمستی پور سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے جن نائک کرپورى ٹھاکر کی سرزمین سے کانگریس اور آر جے ڈی پر سخت حملہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے تمام ریکارڈ توڑ کر اب تک کی سب سے بڑی جیت حاصل کرے گا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس والے کیا کہہ رہے ہیں، یہ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ لوگ ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالوں میں ضمانت پر چل رہے ہیں۔ کوئی چوری کے معاملے میں ضمانت پر ہے، اور اب چوری کی ان کی عادت ایسی ہے کہ وہ ‘جن نائک’ کے خطاب کی چوری میں بھی لگے ہیں۔ بہار کے لوگ جن نائک کرپورى ٹھاکر کی یہ توہین کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بار بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے اپنے تمام پرانے ریکارڈ توڑنے والا ہے اور تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے مہاپرو کا بگل بج چکا ہے، اور پورا بہار کہہ رہا ہے پھر ایک بار این ڈی اے سرکار، پھر ایک بار سشاسن کی سرکار، جنگل راج والوں کو دور رکھے گا بہار۔
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ اس وقت آپ جی ایس ٹی بچت اُتسو کا بھی لطف اٹھا رہے ہیں اور کل سے چھٹھی مَیّا کا مہاپرو بھی شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایسے مصروف وقت میں بھی آپ کی اتنی بڑی تعداد میں یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی رفتار سے چلے گا بہار، جب پھر آئے گی این ڈی اے سرکار۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے نہایت اہم ہے۔ یہاں آنے سے پہلے میں کرپورى گرام گیا تھا، جہاں مجھے بھارت رتن جن نائک کرپورى ٹھاکر جی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ انہی کے آشیرواد سے آج ہم جیسے پسماندہ اور غریب گھرانوں سے نکلے لوگ اس مقام پر کھڑے ہیں۔ آزاد بھارت میں سماجی انصاف لانے، غریبوں اور محروموں کو نئے مواقع سے جوڑنے میں ان کا کردار بہت بڑا تھا۔ انہیں بھارت رتن سے نوازنا ہماری حکومت کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…