وزیراعظم نریندر مودی۔
سمستی پور: وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بہار کے ایک روزہ دورے پر پہنچے۔ وہ سمستی پور کے کرپورى گرام گئے، جہاں انہوں نے جن نائک کرپورى ٹھاکر کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار اور کرپورى ٹھاکر کے فرزند رام ناتھ ٹھاکر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعلیٰ کرپورى ٹھاکر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی یادگار اشیاء کو بغور دیکھا۔ انہوں نے مقامی فنکاروں سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ہی کرپورى ٹھاکر کو بعد از مرگ ’بھارت رتن‘ سے نوازا تھا۔ کرپورى ٹھاکر بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ممتاز سوشلسٹ رہنما تھے۔ وہ سماجی انصاف اور پسماندہ طبقات کے بہتری کے لیے ہمیشہ یاد کیے جاتے ہیں۔ ان کی ریزرویشن اور فلاحی پالیسیوں نے بہار کی سیاست اور سماج پر دیرپا اثر ڈالا۔
کرپورى ٹھاکر ایک مجاہدِ آزادی، دور اندیش سیاستدان، اور کسانوں، خواتین و محروم طبقات کے ہمدرد رہنما تھے۔ عوامی خدمت کے باعث لوگ انہیں ’جن نائک‘ یعنی عوامی رہنما کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی زندگی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور دستورِ ہند میں درج آزادی، مساوات اور اخوت کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کی ایک شاندار مثال تھی۔
کرپورى ٹھاکر کی پیدائش 24 جنوری 1924 کو بہار کے دربھنگہ (موجودہ سمستی پور) ضلع کے پی تَونجھیا گاؤں — جو اب کرپورى گرام کہلاتا ہے — میں ایک سماجی و تعلیمی طور پر پسماندہ گھرانے میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے — 6 اور 11 نومبر کو — جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
موسمی ماہرین کے مطابق سمندری طوفان ارناب اور مغربی ہواؤں کے دباؤ کے مشترکہ اثر…
یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…
بی جے پی اس مارچ کو کانگریس کی ریلی کے جواب میں منعقد کر رہی…
امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…
لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…