وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ممبئی میں منعقدہ ویوز (WAVES) چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے مواد تخلیق کرنے والی معیشت کی ترقی کی صلاحیت پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان میں تخلیق کو دنیا کے لیے تخلیق کرنے کا وقت آگیا ہے۔
اورینج اکانومی کا ہو رہا ہے آغاز
یہ بتاتے ہوئے کہ موجودہ دور ہندوستان میں ‘اورینج اکانومی’ کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اورینج اکانومی کی ترقی کے دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اورینج اکانومی کے تین ستون مواد، تخلیقی صلاحیت اور ثقافت ہیں۔ آج ہندوستان موسیقی، فلم اور گیمنگ کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اورینج اکانومی کے پھلنے پھولنے کے ساتھ، ہندوستان کی گرافک اور اینی میشن انڈسٹری زبردست ترقی کرے گی اور ملک میں معاشی خوش حالی لائے گی۔
انھوں نے مزید کہا ’’آنے والے سالوں میں تخلیقی معیشت ہندوستان کے جی ڈی پی میں اپنا حصہ بڑھا سکتی ہے… آج، ہندوستان فلم سازی، ڈیجیٹل مواد، گیمنگ، فیشن، موسیقی اور لائیو کنسرٹس کے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے… یہ ہندوستان میں اورینج اکانومی کا آغاز ہے۔‘‘ واضح رہے کہ تخلیقی معیشت کو اورینج اکانومی کہا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’یہ ہندوستان میں تخلیق کرنے اور دنیا کے لیے تخلیق کرنے کا صحیح وقت ہے۔ ہندوستان کے پاس ہزاروں سال پرانی کہانیوں کا خزانہ ہے، ایک ایسے وقت میں جب دنیا کہانی سنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کر رہی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے اس اجلاس کو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر مصروفیت کی لہر قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’یہ ہندوستان کی تخلیقی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ آج 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز یہاں ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔ ہم ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ WAVES سمٹ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو ہر فنکار اور تخلیق کار کا ہے۔‘‘
ممبئی میں ہو رہی ہے ویوز سمٹ
ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی WAVES Summit 2025 ممبئی کے Jio ورلڈ سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ سمٹ میں ہندوستان پہلی بار گلوبل میڈیا ڈائیلاگ (GMD) کی میزبانی کر رہا ہے اور اس سمٹ میں 90 سے زیادہ ممالک کی شرکت دیکھی جا رہی ہے، جس میں 10,000 سے زیادہ مندوبین، 1,000 تخلیق کار، 300 سے زیادہ کمپنیاں اور 350 سے زیادہ اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔ سمٹ میں 42 مکمل سیشنز، 39 بریک آؤٹ سیشنز اور 32 ماسٹر کلاسز شامل ہیں، جو مختلف شعبوں بشمول براڈکاسٹ، انفوٹینمنٹ، AVGC-XR، فلم اور ڈیجیٹل میڈیا کو محیط ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرمیلین کو بھارت کے مالا مال…
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…
سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…
انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف)…