بھارت ایکسپریس-
Tomatoes Stolen: آسمان چھو رہے ٹماٹرکی قیمت کے درمیان ایک ایسی خبرسامنے آئی ہے، جسے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دراصل، کرناٹک کے ایک خاتون کسان کے کھیت سے چوروں نے بھاری مقدارمیں ٹمامٹرکی چوری کرڈالی۔ عام طور پرچوروں کی نظرقیمتی اشیا پرہوتی ہے۔ چورلوگوں کے خزانے پر حملہ بولتے ہیں، لیکن اس بارتوچوروں نے خاتون کے کھیت میں ہی سیندھ لگا دی۔ چوری کئے ہوئے ٹماٹرکی قیمت تقریباً 2.5 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ خاتون کسان نے الزام لگایا ہے کہ اس کے کھیت سے ٹماٹرکی چوری ہوگئی ہے۔ یہ چوری کوئی عام چوری نہیں بلکہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ کی ہے۔ اب خاتون کسان پولیس سے مدد کی گہارلگا رہی ہیں۔
متاثرہ کسان خاتون کا رو روکربرا حال
کسان خاتون نے کہا ”ہمیں سیم کی فصل میں بھاری نقصان ہوا اورٹماٹرپیدا کرنے کے لئے قرض لیا تھا۔ ہماری فصل اچھی ہوئی اوراتفاق سے قیمتیں بھی اونچی تھیں۔“ انہوں نے بتایا کہ چوروں نے 60-50 بوری ٹماٹرلے جانے کے علاوہ باقی کھڑی فصل بھی برباد کردی۔ کسان کی شکایت کی بنیاد پرہیلی بیڈ پولیس اسٹیشن میں چوری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خاتون کسان کا رو روکربرا حال ہے۔ وہ حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کررہی ہے۔
ہیلی بیڈ پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس افسرنے کہا، ”ہم نے سپاری اوردیگرفصلوں کی چوری کے بارے میں سنا تھا، لیکن کبھی نہیں سنا کہ کسی نے ٹماٹرچرائے ہوں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہمارے پولیس اسٹیشن میں ایسا کوئی معاملہ درج کیا گیا ہے۔“
یہ بھی پڑھیں: یو سی سی پر مسلم پرسنل لا بورڈ کو ملی کانگریس کی حمایت، مسلمانوں سے متعلق کیا یہ بڑا وعدہ
ملک میں مہنگائی کی مار
واضح رہے کہ حال کے دنوں میں پیاز ہی نہیں بلکہ ٹماٹر بھی لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل رہا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 100 روپئے کے پار پہنچ چکی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں تو کئی مقامات پر ٹماٹر کی قیمت 200 روپئے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ واری بازار میں بھی خراب کوالٹی کا ٹماٹر 120 روپئے کلو مل رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس-
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…