وزیراعظم نریندر مودی نے اوڈیشہ کے کندھمال میں آج ایک انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔ جلسے کی شروعات میں ہی عوامی سیلاب دیکھنے کو ملا۔ یہاں تک کہ پنڈال کے پیچھے تک لوگ وزیراعظم کو سننے-دیکھنے کے لئے کھڑے نظرآئے۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے کانگریس پرسخت تنقید کی۔
وہ کہتے ہیں سنبھل کر چلو پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے: مودی
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر جم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ سنبھل کرچلو، پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔ یہ مرے پڑے لوگ، ملک کے من کو بھی مار رہے ہیں۔ کانگریس کا ہمیشہ ایسا ہی رویہ رہا ہے۔ آج پاکستان کی حالت یہ ہے کہ اب وہ بم بیچنے کے لئے نکلے ہیں۔ کانگریس کے اسی کمزور رویے کی وجہ سے جموں وکشمیر نے 60 سال تک دہشت گردی کو جھیلا ہے۔ ملک نے اتنے دہشت گردانہ حملے جھیلے ہیں، جو ملک بھول نہیں سکتا۔ 26/11 کے ممبئی کے اندردہشت گردانہ حملے کے بع ان کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ دہشت گردی کے سرپرست پر کارروائی کریں۔
منی شنکرایئرنے دیا تھا یہ بیان
واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈرمنی شنکرایئرنے پاکستان سے متعلق ایک بیان دیا ہے، جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ منی شنکرایئرنے کہا تھا کہ ہندوستان کوپاکستان کی عزت کرنی چاہئے، کیونکہ پڑوسی ملک کے پاس نیوکلیئربم ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگرہندوستان، پاکستان کوعزت نہیں دے گا تو وہ ہم پرنیوکلیئرحملہ کرنے کی سوچ سکتا ہے۔
کانگریس باربار لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کرتی ہے: وزیراعظم
ہندوستان میں جوہری تجربات کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، ”26 سال پہلے آج کے دن اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے پوکھران میں جوہری تجربات کئے تھے۔ ایک وہ دن تھا، جب ہندوستان نے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا اوردوسرا کانگریس کی سوچ تھی، کانگریس بار بار لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کرتی ہے۔
ہندوستان کے مسلمان… کوئی اِدھر-اُدھرجائے گا: مودی
انتخابی جلسے میں مسلمانوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، ”میں آج کانگریس کو دو ٹوک کہوں گا، ہندوستان کے مسلمان، کوئی اِدھر-اُدھر جائے گا ایسا ماننے کی کوشش نہ کریں۔ کانگریس کے شہزادے آئے دن بیان بازی کررہے ہیں۔“ وزیراعظم مودی نے کہا ”کانگریس کو اپوزیشن (پارلیمنٹ میں) بننے کے لئے لوک سبھا کی کل تعداد کا 10 فیصد چاہئے۔ کانگریس والے کان کھول کرسن لیں۔ کانگریس اس ملک میں منظورشدہ اپوزیشن بھی نہیں بن پائے گا۔ وہ 50 سیٹوں (کانگریس) سے نیچے سمٹنے والے ہیں۔“
بھارت ایکسپریس۔
لاتیہار میں بی جے پی کے پرکاش رام نے جے ایم ایم کے بیدیہ ناتھ…
مخصوص بی ٹی سی ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی درخواست پر، مخصوص بی…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لیے ملک کے لوگ نہیں بلکہ اپنا…
پی ایم مودی نے کہا کہ اپوزیشن ابھی بھی عوام کے موڈ کو نہیں سمجھ…
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کی جیت یہ ثابت کرتا…
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں سب سے اچھی کارکردگی بی جے پی کی رہی ہے، جسے…