قومی

Lok Sabha Election 2024: ‘‘ان کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے، وہ بغیر کسی مطلب کے بات کرتے ہیں’’، تیجسوی یادو نے بی جے پی کو بنایا نشانہ

پٹنہ: لوک سبھا انتخابات کی جنگ میں سیاسی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر روز پارٹی اور اپوزیشن کے لیڈر ایک دوسرے پر حملہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اتوار کے روز بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے پی ایم مودی اور بہار کے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری کو نشانہ بنایا۔

پٹنہ میں جب صحافیوں نے تیجسوی یادو سے سوال کیا کہ سمراٹ چودھری کا کہا کہ وزیر اعظم مودی بی جے پی کے کارکنوں سے ملتے ہیں، لیکن تیجسوی یادو اور لالو یادو اپنے کارکنوں سے کبھی نہیں ملتے۔ اس پر تیجسوی نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے۔ ان کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے، یہ لوگ کبھی کام کی بات نہیں کرتے۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ان سے پوچھیں کہ انہوں نے آج تک عوام کے لیے کیا کیا ہے؟ ان سے کہیں کہ وہ اپنی ایک بھی کامیابی گنائیں۔ ان لوگوں (بی جے پی) نے صرف اور صرف مجھے، لالو یادو اور ہماری پارٹی کو گالی دینے کا کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کچھ بھی کیا ہے تو بتا دیں۔

تیجسوی نے بہار کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کے اس بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے جواب میں تیجسوی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ جو غلط استعمال ہو رہا ہے اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ تاناشاہی بند ہونی چاہیے، تفتیشی ادارے کام کریں لیکن وہ کام منصفانہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شیر‘ کی دھاڑ: جموں و کشمیر میں انتخابی مہم پر شیخ عبداللہ کی وراثت کی دکھی چھاپ، ‘دیکھو، دیکھو، شیر آیا ہے’ کہہ کر لوگوں نے عمر عبداللہ کا کیا زوردار استقبال

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے تین لاکھ لوگوں کو نوکری اور پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کے بیان پر تیجسوی نے کہا کہ یہ کام بھی ہم لوگوں کا ہی کیا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago