Bharat Express Urdu Conclave: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی اردو ٹیم کی جانب سے قومی دارالحکومت دہلی میں اردو صحافت پر مبنی ’بزمِ صحافت‘ اردو کانکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں صحافت، تعلیم اور سیاست سے وابستہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے بھی شرکت کی۔
اس کانکلیو میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو دیگر زبانوں کی طرح بہت اہم زبان ہے۔ مثال کے طور پر انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں ایف آئی آر اردو میں درج ہوتی ہے۔ دہلی میں درج ایف آئی آر میں بھی اردو کے بہت سے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اردو کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے ہمیں خود کو مضبوط کرنا چاہئے۔ ہمیں بغیر کسی خوف اور ڈر کے اپنی آواز کو بلند کرنا ہوگا۔ اپنی باتوں کو رکھنے میں ڈر نہیں ہونا چاہئے، اردو بہت اچھی زبان ہے۔ ہمیں اردو کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…