قومی

NEET Result 2024: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا بڑا الزام، کہا- NEET میں ’ پیسے دو، پیپر لو‘کا ہوا ہے کھیل

نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ NEET میں بدعنوانی اور دھاندلی ہوئی ہے۔ NEET میں ‘پیسے دو، پیپر لو’ کا غلط کھیل ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ NEET کا سوالیہ پرچہ لیک ہوا تھا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ NEET میں مسئلہ صرف گریس مارکس کا نہیں تھا۔ NEET کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، پیپرز لیک ہوئے ہیں، بدعنوانی ہوئی ہے۔ مودی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے NEET میں شامل ہونے والے 24 لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ امتحان اور کوچنگ سینٹرز کے درمیان اتحاد بن گیا ہے، جس میں ‘پیسے دو، پیپر لو’ کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت اپنی کارکردگی کی ذمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے کندھوں پر ڈال کر اپنی جوابدہی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ کانگریس پارٹی سپریم کورٹ کی نگرانی میں پورے NEET گھوٹالے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ تحقیقات کے بعد قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور لاکھوں طلباء کو معاوضہ دیا جائے اور ان کے سال ضائع ہونے سے بچائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے پچھلے 10 سالوں میں پیپر لیک اور دھاندلی سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔ NEET کا مسئلہ بھی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

اس سے پہلے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا تھا کہ کوئی بدعنوانی نہیں ہے۔ جو واقعہ ہمارے سامنے آیا ہے اس میں خاطیوں کو ضرور سزا ملے گی۔ ایم بی بی ایس جیسے میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے پورے ملک میں بیک وقت NEET کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال تقریباً 24 لاکھ طلبہ نے NEET کے لیے درخواست دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago