قومی

GI Airport: آئی جی آئی ایئرپورٹ کے کارگو ایریا سے موبائل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 3 ملزمین گرفتار، 12 موبائل فون برآمد

IGI Airport: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کارگو ایریا میں ایکٹیو موبائل چوری کرنے والے گروہ کا ایئرپورٹ پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 12 فون برآمد کئے ہیں۔ اس معاملے میں ایئرپورٹ پولیس نے تین معاملے درج کئے تھے اوراس کے بعد چوری کو انجام دینے والے گروہ کو پکڑنے کی کوششیں جاری تھیں۔

جسونت سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے کنسائنمنٹ سے 17 موبائل فون (سیمسنگ گلیکسی ایم-32 اور سیمسنگ گلیکسی ایم 33-) چوری ہوگئے ہیں، جنہیں دبئی ایکسپورٹ کیا جانا تھا۔ گودام سے کارگو ایریا جانے کے راستے میں کنسائنمنٹ سے فون چوری کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا تھا، اس کے بعد سے پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی تھی۔

ایس ایچ او یشپال سنگھ کی قیادت میں ٹیم کی تشکیل کی گئی اورکئی ٹھکانوں پرچھاپہ ماری کی گئی۔ چوری ہوئے موبائل کو سرویلانس پررکھا گیا تھا اوران کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ کچھ دنوں بعد بریلی اور آس پاس کے علاقے میں ان میں سے کچھ موبائل فون ایکٹیو ہوگئے۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے جانچ تیزکی تو پتہ چلا کہ بریلی کے ہی شیرسنگھ نے الگ الگ لوگوں کو موبائل فون بیچ دیئے تھے۔

شیر سنگھ کے قبضے سے 5 موبائل فون برآمد

مذکورہ جانکاری کے سامنے آنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی اورشیر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملے میں پوچھ گچھ کے دوران شیرسنگھ نے انکشاف کیا کہ اس نے ارون کمار اورپون کمارسے کم قیمت پر 17 سیمسنگ گلیکسی موبائل فون خریدے تھے۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پون کماراورارون کمار چوری کے موبائل فون آنند کارگو کمپنی میں کام کرنے والے دو ڈرائیوروں سے خریدتے تھے۔ تلاشی کے دوران شیر سنگھ کے قبضے سے 05 ہائی اینڈ سیمسنگ موبائل فون برآمد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  MCD Mayor Election: ایم سی ڈی میئر الیکشن سے متعلق عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ سے واپس لی عرضی، 6 فروری کا ہوگا الیکشن

شیرسنگھ سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پون کمار، ارون کمار، منیش کمار اورستیندریادو کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ دونوں ڈرائیوروں منیش کمار اورستیندریادو کو ان کے ٹھکانے سے گرفتارکرلیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ جلدی پیسہ کمانا چاہتے تھے۔ اس درمیان وہ ارون اور پون نام کے دو لوگوں کے رابطے میں آیا، جو ان کی کمپنی کے پاس ہی رہتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے مل کر ایک گروہ بنالیا اور ایک ساتھ چوری کو انجام دینا شروع کردیا۔ منیش اور ستیندر کنسائنمنٹ سے موبائل چراتے تھے اورآگے ارون اور پون انہیں بازار میں بیچتے تھے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago