قومی

CM Shivraj Singh Chauhan on Ladli Bahna Yojna: انٹرنیشنل وویمنس ڈے سے ہوگا ’لاڈلی بہنا یوجنا‘ کا آغاز: وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کیا اعلان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ بہنوں کے لئے شروع کی جارہی لاڈلی بہنا یوجنا’ کی درخواست انٹرنیشنل وویمنس ڈے (قومی یوم خواتین) سے لینے شروع کردیئے جائیں گے۔ اسکیم میں غریب اور متوسط خاندانوں کی خواتین کو ہرماہ ایک ایک ہزار روپئے کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ استفادہ کنندگان کی شناخت کے لئے گاؤں اور وارڈوں کا دورہ کرکے درخواستیں جمع کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے خواتین سے گزارش کی کہ وہ اسکیم میں ملنے والی رقم کا استعمال فیملی کو مضبوط بنانے میں کریں۔

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے آج ودیشا میں ‘مکھیہ منتری جن سیوا ابھیان’ میں بھوپال، ساگر اور اجین ڈویژن کے 24 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ استفادہ کنندگان کو سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے تھے۔ انہوں نے ریاست کے 73 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں ‘مکھیہ منتری کسان کلیان یوجنا’ (وزیر اعلیٰ کسان  فلاحی اسکیم) کی ر قم ایک ہزار 465 کروڑ روپئے سنگل کلک سے ٹرانسفرکئے۔ ساتھ ہی 80 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار روپئے کی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد کھا اورافتتاح کیا۔ کنیا پوجن کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔

شیو راج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ میں اپنی بہنوں کی زندگی کو آسان بنانا چاہتا ہوں۔ پہلے سے چلائی گئی اسکیموں کے ساتھ، اب ‘لاڈلی بہنا یوجنا’ میری بہنوں کی زندگیوں کو سنوارے گی۔ اسکیم میں ملنے والی رقم سے خواتین اپنے بچوں کے لئے دودھ، پھل اور سبزی کا انتظام کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ہماری بہت سی فلاحی اسکیموں کو بند کردیا تھا، وہ سبھی اسکیمیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو کہیں نہیں ہوا، وہ مدھیہ پردیش میں ہوا ہے اور جو کسی نے نہیں کیا، وہ آپ کا بھائی شیوراج کرے گا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مکھیہ منتری جن سیوا ابھیان سے ریاست میں 83 لاکھ ایسے اشخصاص کی نشاندہی کی گئی، جو سرکاری اسکیموں کا فائدہ لینے کے اہل ہیں۔ ان سبھی شہریوں کو 38 مختلف اسکیموں میں استفادہ کنندگان میں منظوری کے  سرٹیفکیٹ کی تقسیم کا کام ریاست میں جاری ہے۔ آج بھوپال، ساگر اور اجین ڈویژن کے 24 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ استفادہ کنندگان کو منظوری سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی گئی۔ اشوک چوہان نے کہا کہ 5 فروری سے ریاست میں شروع ہو رہی وکاس یاترا میں بھی چھوٹے ہوئے لوگوں کو اسکیموں سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔

ریاست میں ترقی کا سہرا وزیراعلیٰ اشوک چوہان کے سر: مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر

 پروگرام سے ورچوئل طریقے سے جڑے مرکزی وزیر زراعت اور کسان فلاح وبہبود نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت گاؤں، غریب اور کسان کو وقف ہے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے ہر غریب کے آنسو پوچھنے کا کام کیا ہے۔ ہر گاؤں میں ترقی کی روشنی پہنچائی ہے۔ مدھیہ پردیش آج بیمارو ریاست نہیں بلکہ ایک توسیع شدہ ریاست کے زمرے میں آکھڑا ہوا ہے۔ ترقی کی اس رفتار میں کسی ایک شخص کو ترقی کا سہرا دیا جانا ہے تو بلاشبہ اس کا سہرا وزیراعلیٰ اشوک چوہان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے غربت کا خاتمہ، غذائیت کی کمی، غریب بیٹیوں کی شادی اور جن کا کوئی نہیں ہے ان کے لئے ‘سنبل’ جیسی شاندار اسکیمیں بناکراور کامیابی سے نفاذ اورضرورتمندوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

13 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

17 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

35 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago