قومی

Kalki Dham Katha: کلکی دھام میں آج سے دنیا کا پہلا ’’کلکی کتھا مہوتسو‘‘ شروع، جگدگرو رام بھدرآچاریہ کریں گے واچن

نئی دہلی: کلکی دھام میں آج سے مذہبی عقیدت کا اجتماع کا بہت ہی خوبصورت منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دنیا کا پہلا ’’کلکی کتھا مہوتسو‘‘ آج سے شروع ہوگیا ہے، جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس منفرد مذہبی تقریب کو لے کرعقیدت مندوں میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے بگھت ہزاروں کی تعداد میں کلکی دھام پہنچ رہے ہیں۔

آچاریہ پرمود کرشنم کی براہِ راست نگرانی

اس خصوصی مذہبی جشن کی تیاریوں سے متعلق آچاریہ پرمود کرشنم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عقیدت مندوں کے بھوجن کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں اور وہ خود ذاتی طور پر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ کسی بھی بھگت کو تکلیف یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے روایتی انداز میں عقیدت مندوں کا استقبال کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیں۔

جگدگرو رام بھدرآچاریہ کریں گے کتھا وِیَاکھیان

اس تاریخی نوعیت کے مہوتسو کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں کتھا کا واچن خود جگدگرو رام بھدرآچاریہ جی کریں گے، جن کی مذہبی علمیت، شاستری اندازِ گفتگو اور مذہبی شخصیت لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے کشش کا سبب ہے۔ ان کے بیانات اور بھجن و کیرتن کے دوران عقیدت مند بھگوان وشنو کے دسویں اوتار، کلکی کے آدھیاتمک پیغام اور پرمارتھ کی گہرائیوں کو سمجھنے کا موقع پائیں گے۔ پورا ماحول بھکتی، کیرتن اور منتر وچار سے  ہوگا۔

آیوجن کی غرض و غایت

مہوتسو کا مقصد عوام کو سچائی، دھرم، نیکی اور نیائے (انصاف) کے راستے پر چلنے کی ترغیب دینا ہے۔ منتظمین کے مطابق ’’کلکی کتھا‘‘ کے ذریعے سماج میں اتحاد، بھائی چارہ، امن اور روحانی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام مستقبل میں ایک تاریخی روایت بن سکتا ہے اور ہر سال بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔

عقیدت مندوں کی وسیع شرکت

عقیدت مندوں  کے لیے وسیع اور منظم انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکورٹی، رہائش، لنگر (بھوجن شالا)، پارکنگ اور میڈیکل سہولیات شامل ہیں۔ اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی عقیدت مند اس تہوار میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں اوراس  ماحول کا حصہ بن رہے ہیں۔کل ملا کر کلکی دھام میں جاری یہ شاندار ’’کلکی کتھا مہوتسو‘‘ مذہب، ثقافت اور بھکتی کا ملا  جلا  ثابت ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں لاکھوں دلوں کو  سکون ملےگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rani Lakshmibai Birth Anniversary: رانی لکشمی بائی کی یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے انہیں ہندوستان کی بہادر بیٹی قرار دیا، امت شاہ نے کہا کہ…

7 minutes ago

Naturopathy Day: نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں نشہ مکت بھارت مہم کا آغاز، 5 ہزار آروگیہ کیمپ لگانے کا اعلان

نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر INO-سوریا فاؤنڈیشن نے نشہ مکت بھارت قومی مہم کا آغاز…

45 minutes ago

Adani Energy Solutions Bihar Project: اڈانی انرجی سولیوشنز نے بہار میں ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کیا، 2400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا ہوگا انتظام

پیرپینتی میں اڈانی پاور کے زیر تعمیر الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی…

46 minutes ago

Impact of ‘Akwan’ in West Bengal: مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’اکوان‘ کا اثر، کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں بارش

تازہ معلومات کے مطابق، ’اکوان‘ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب…

58 minutes ago

IND vs NZ 1st Test: ویلنگٹن ٹیسٹ میں امپائرنگ پر تنازع، گلین فلپس کے فیصلے پر کپتان شبھمن گل ناراض

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن گلین فلپس کے خلاف ڈی آر ایس فیصلے پر تنازع…

1 hour ago

Ashok Chaudhary Clarification: اشوک چودھری نے آر جے ڈی کے الزامات پر دی صفائی، کہا: نہ چھٹی منظور ہوئی ہے اور نہ ہی مسترد

بدھ کو آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان منوج جھا نے پٹنہ…

2 hours ago