بھارت میں زہریلے کھانسی کےسیرپ سے 20 سے زائد بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین دوا ساز کمپنیوں کو کھانسی کےسیرپ کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ اس میں کولڈریف بھی شامل ہے ،جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں کئی بچوں کی موت ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تاکید کی ہے کہ اگر یہ کھانسی کے سیرپ کہیں بھی نظر آتے ہیں تو فوری اطلاع دیں۔
سی ڈی ایس سی او نے ڈبلیو ایچ او کو کیا کہا؟
بھارت کے ہیلتھ اتھارٹی، سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بتایا کہ یہ سیرپ مبینہ طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں نے پیا۔ کھانسی کی دوا میں زہریلا ڈائیتھیلین گلائکول موجود ہے ،جس کی طے مقدار سےتقریباً 500 گنا زیادہ ہے۔
رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سری سن فارما سے کولڈریف سیرپ، ریڈنیکس فارما کی ریسپ فریش ٹی آر اور شیپ فارما کی ریلیف سیرپ کے مخصوص بیچ کی پہچان کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ سیرپ صحت کے لیے خطرہ پیدا کرسکتے ہیں، اور یہ سنگین اور مہلک بیماری کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
کھانسی کے سیرپ میں پایا جانے والا خطرناک کیمیکل
جانچ کے دوران ان کھانسی کے سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکول نامی زہریلا کیمیکل ملا ہے۔جس کا استعمال کافی مقدار میں کیا گیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ اس کیمیکل کا نہ تو کوئی رنگ اور نہ ہی اس کی کوئی مہک ہے ،جس کی بغیر تحقیق کے پہچان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ سیرپ میٹھا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ڈائیتھیلین گلائکول کا استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔
سری سن فارما کا لائسنس ہوامنسوخ
تمل ناڈو میں سری سن فارماسیوٹیکل کمپنی کا لائسنس مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کو بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ایک معائنہ کے دوران ریاستی ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پایا کہ کھانسی کےسیرپ میں 48.6 فیصد ڈائیتھیلین گلائکول (ڈی ای جی) نام کا کیمیکل موجود ہے۔ کمپنی کے مالک جی رنگناتھن کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…