قومی

JP Nadda criticized Rahul Gandhi: ’’سچ سامنے آیا اورمیں نے اپنا مذاق بنوایا‘‘ — ووٹ کاٹنے کی جھوٹی کہانی پر جے پی نڈا کا راہل گاندھی پر طنز

ووٹ چوری مہم کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ووٹ کاٹنے کی شکایت کرنے والی رنجو دیوی نے خود وضاحت کی کہ ان کے وارڈ کے سکریٹری نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا اور ان کے اہل خانہ کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ اسی مشورے پر وہ راہل گاندھی کے پاس شکایت لے کر پہنچی تھیں۔ بعد میں جب انہوں نے فہرست دیکھی تو پتہ چلا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا نام نہیں کٹا ہے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا کا طنز

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اس معاملے پر راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ کھڑا ہوں آج بھی وہیں…جہاں میرا جھوٹ پکڑایا، سچ سامنے آیا اور میں نے اپنا مذاق بنوایا…کھڑا ہوں آج بھی وہیں۔‘‘ نڈا نے جو ویڈیو جاری کیا وہ اسی خاتون کا ہے جس نے راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے سامنے چھ افراد کے ووٹ کاٹنے کی شکایت کی تھی۔

حقیقت ظاہر ہونے پر سیاسی ہلچل

بہار میں ان دنوں ایس آئی آرکے عمل پر سیاسی ہلچل جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو الزام لگا رہے ہیں کہ این ڈی اے حکومت اور الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں کر کے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ پر نکلے ہوئے ہیں اور مسلسل مرکز و الیکشن کمیشن پر تنقید کر رہے ہیں۔

جھوٹی نکلی ووٹ کاٹنے کی بات

رنجو دیوی کا کہنا تھا کہ وہ دیہات کی خاتون ہیں اور جو بات انہیں بتائی گئی وہی انہوں نے راہل گاندھی کے سامنے دہرائی۔ لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ثابت ہوا کہ پورے خاندان کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی نے خود ان سے سوال کیا تھا کہ کیا انہوں نے کبھی ووٹ ڈالا ہے، جس پر رنجو دیوی نے ہاں کہا۔ اس پر راہل نے حیرت جتائی کہ پھر نام کاٹنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ’’اسکرپٹڈ پی آر‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ راہل گاندھی کی ’’ووٹ چوری‘‘ مہم دراصل ان کے لیے پی آر ڈیزاسٹر میں بدل گئی ہے۔ پہلے ہی الیکشن کمیشن نے انہیں سات دن کا الٹی میٹم دے رکھا ہے اور اب یہ ویڈیو ان کی پوزیشن کو مزید کمزور کرتی نظر آ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

15 minutes ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

1 hour ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

2 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

2 hours ago