بھارتی فلم ’’پائر‘‘ نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسپین کے معتبر 24ویں امیجن انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ معروف فلمساز ونود کاپری کو بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ملا، مانس بھٹاچاریہ نے بہترین سینماٹوگرافی کا اعزاز جیتا، جب کہ فلم کو بہترین فلم کی کیٹیگری میں اسپیشل مینشن سے بھی نوازا گیا۔ فلم ’’پائر‘‘ کو اس فیسٹیول میں چھ زمروں میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جولائی 2025 میں اس فلم نے ایک ہی ہفتے میں پانچ بڑے اعزازات حاصل کیے تھے، جن میں اسپین کے 22ویں ایشین سمر فلم فیسٹیول میں بیسٹ فلم آڈینس ایوارڈ اور جیوری اسپیشل مینشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لندن اور برمنگھم انڈین فلم فیسٹیولز میں بھی فلم نے آڈینس ایوارڈ جیتا، جب کہ جرمنی کے 22ویں انڈین فلم فیسٹیول آف اسٹٹگارٹ میں بیسٹ فیچر فلم گرینڈ جیوری ایوارڈ (جرمن اسٹار آف انڈیا) حاصل کیا۔
فلم کی کہانی ہمالیائی علاقے کے ایک بوڑھے جوڑے پدم اور تلسی کے گرد گھومتی ہے جن کا گاؤں ہجرت کی وجہ سے خالی ہوتا جا رہا ہے۔ وہ اس فکر میں مبتلا ہیں کہ ان کے مرنے کے بعد ان کا کریا کرم کون کرے گا۔ اسی دوران 30 سال بعد ان کے بیٹے کا خط آتا ہے، جو ان کے لیے نئی امید اور جینے کا حوصلہ لے کر آتا ہے۔ فلم میں اصل ہمالیائی باشندوں نے اداکاری کی ہے جن میں 80 سالہ پدم سنگھ اور 70 سالہ ہیرا دیوی شامل ہیں۔ فلم کی موسیقی معروف آسکر یافتہ موسیقار مائیکل ڈانا اور امرِتھا واز نے ترتیب دی ہے، جب کہ تدوین کا کام جرمن ایڈیٹر پٹریشیا رومیل اور شبھجیت سنگھا نے انجام دیا ہے۔ مشہور شاعر گلزار نے گیت تحریر کیے ہیں۔ ونود کاپری نے اس فلم کو ساکشی جوشی کے ساتھ پروڈیوس کیا۔
فلم نے نومبر 2024 میں ٹالِن بلیک نائٹس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیا تھا، جہاں یہ آفیشل کمپیٹیشن میں شامل واحد بھارتی فلم تھی اور آڈینس چوائس ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ اس کے بعد 16ویں بینگلورو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کی انڈین پریمیئر کے طور پر نمائش ہوئی جہاں اسے جیوری اسپیشل مینشن ملا۔ فلم کی بیلجیم پریمیئر MOOOV فلم فیسٹیول میں اور نارتھ امریکہ پریمیئر نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول میں ہوئی جہاں دونوں مرکزی اداکاروں کو بہترین اداکار اور اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ فلم نے اگست میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں اپنی آسٹریلوی نمائش بھی مکمل کی۔ یہ فلم ہندوستانی سینما میں ایک نئی روایت، دیہی زندگی کی سادگی، جذباتی گہرائی اور خود انحصاری کی بہترین مثال بن کر ابھری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…
وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے باہمی رشتوں…
آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم میں پورے ملک سے بلاتفریق…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…