قومی

Arvind Kejriwal’s bail plea: اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سنائے گا فیصلہ

Arvind Kejriwal’s bail plea: سپریم کورٹ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گا۔ دہلی کے سی ایم کیجریوال نے شراب پالیسی کیس میں ضمانت اور سی بی آئی سے گرفتاری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ جمعہ کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔

AAP لیڈر درگیش پاٹھک اور دیگر کو ملی ضمانت

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے AAP لیڈر درگیش پاٹھک اور دیگر کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پیش کرنے پر ضمانت دے دی۔ وہ راؤز ایونیو کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ سمن پر پیش ہوئے تھے۔ سی ایم اروند کیجریوال اور دیگر گرفتار ملزمان کو تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے صدر کو حکومت برخاست کرنے کے لیے لکھا تھا خط

اس سے قبل، خبر سامنے آئی تھی کہ دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وجیندر گپتا نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے صدر کو ایک خط دائر کریں گے جس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں برخاستگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ دروپدی مرمو کو پیش کیا گیا میمورنڈم وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu Kashmir Election: جموں کشمیر میں بی جے پی کی بن سکتی ہے حکومت،عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کو ہے خدشہ،جانئے بی جے پی کی حکمت عملی

گپتا نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ دہلی حکومت کا چھٹا دہلی مالیاتی کمیشن تشکیل نہ دینا اور سی اے جی رپورٹ پر کوئی کارروائی نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی ممبران اسمبلی کے ایک وفد نے 30 اگست کو صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں چیف منسٹر اروند کیجریوال کے جیل میں ہونے کی وجہ سے دہلی میں پیدا ہونے والے آئینی بحران کے درمیان ان کی فوری مداخلت پر زور دیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago