قومی

The ‘Seva Sankalp Abhiyan’ Will Run for A Month: بی جے پی کی نئی ٹیم کی پہلی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، پی ایم مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال پر ایک ماہ تک چلے گا ’سیوا سنکلپ ابھیان‘

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نئی قومی ٹیم کی تشکیل کے بعد ہفتہ کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ 17 ستمبر سے شروع ہونے والے خدمت سے متعلق پروگراموں کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ہر سال وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ’سیوا پکھواڑہ‘ مناتی ہے، تاہم اس مرتبہ اسے مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کا اعلان

بی جے پی نے اس بار ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی عوامی زندگی اور ان کے وزیر اعظم کے عہدے پر 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ مہم تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ پارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد خدمت کے جذبے کو عوامی شراکت داری سے جوڑنا ہے۔

آنگن واڑی مراکز تک پہنچے گی مہم

اس مہم کے تحت ملک بھر کے 14 لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی مراکز تک پہنچنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہاں خدمت سے متعلق کام کرنے والے افراد کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ خدمت کے کام کرتے ہوئے اپنی ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں، تاکہ دیگر افراد بھی سماجی خدمت کے لیے ترغیب حاصل کرسکیں۔

’سیوا سیتو‘ بھی مہم کا حصہ

مہم کا ایک اہم حصہ ’سیوا سیتو‘ ہوگا۔ اس کے ذریعے ان لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی جو کسی وجہ سے اب تک ان کے فوائد سے محروم رہے ہیں۔ بلاک سطح پر 15 دن تک خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، جہاں افسران اور ملازمین موجود رہیں گے تاکہ لوگوں کے مسائل کا فوری حل کیا جاسکے۔

اسکیموں سے محروم افراد کو ملے گا فائدہ

مثال کے طور پر اگر کسی اہل شخص کا نام آیوشمان بھارت اسکیم میں شامل نہیں ہے یا کوئی کسان پردھان منتری کسان سمان ندھی سے محروم ہے تو وہ ان کیمپوں میں درخواست دے سکے گا۔ بی جے پی کا مقصد بتایا گیا ہے کہ حکومتی اسکیموں کا فائدہ ہر اہل فرد تک پہنچے اور جو لوگ کسی وجہ سے رہ گئے ہیں، انہیں دوبارہ نظام سے جوڑا جائے۔

نوجوانوں کے لیے ’نیشنل انوویشن چیلنج‘

مہم کے دوران نوجوانوں کے لیے ’نیشنل انوویشن چیلنج‘ بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس میں نوجوانوں کو مقامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اور ان سے نئے حل تلاش کرنے کو کہا جائے گا۔ یہ مقابلہ بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر منعقد ہوگا۔ نوجوانوں کو تحقیق، ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مسائل کے حل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

ایک ماہ تک جاری رہے گی مہم

بی جے پی کے مطابق اس مرتبہ خدمت کا پروگرام صرف وزیر اعظم مودی کی سالگرہ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ اس میں سماجی خدمت، سرکاری اسکیموں کی رسائی، عوامی شراکت داری اور نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو جوڑا جائے گا۔پارٹی نے نئی نسل، خاص طور پر جنرل زی (Gen Z) کو جوڑنے کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جس میں نتن نوین اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی اہم نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

13 minutes ago

Chief Justice Surya Kant: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

45 minutes ago