پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گرد حملے کی 24ویں برسی کے موقع پر کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے شہداء کو یاد کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ لیڈروں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے ان بہادر جوانوں کا احسان قوم کبھی نہیں بھول سکتی۔پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بھارتی پارلیمنٹ پر آج ہی کے دن ہوئے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ملک کے وقار کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کا ملک ہمیشہ مقروض رہے گا۔
کانگریس قیادت نے دہرایا دہشت گردی کے خلاف عزم
ہم ان بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گرد حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کر کے جمہوریت کی حفاظت کی۔ ان کی بے مثال بہادری اور قربانی ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہے گی اور ہم دہشت گردی کے ہر روپ کے خلاف متحد ہو کر کھڑے رہیں گے۔کانگریس رکنِ پارلیمنٹ کماری شیلجا نے کہا کہ 13 دسمبر 2001 کو شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پارلیمنٹ ملازمین کی قربانی بھارتی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی علامت ہے۔وہیں، کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے شہداء کی بہادری، حوصلے اور حب الوطنی کو ہمیشہ کے لیے دلوں میں زندہ قرار دیا۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وقار اور عزت کی حفاظت کے لیے قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
امت شاہ نے منشیات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیر اعظم…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…
راہل گاندھی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ…
دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی مہاریلی سے خطاب کرتے…
ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…