قومی

Diversity is Our Greatest Strength- PM Modi: جمہوریت میں سیکنڈ اوپینین کی اہمیت بہت بڑی، تنوع ہماری طاقت ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں مختلف آرا یعنی “سیکنڈ اوپینین” کی بہت بڑی اہمیت ہوتی ہے اور یہی تنوع ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال اپریل سے جولائی کے درمیان راجیہ سبھا کے 59 اراکین اپنی مدت مکمل کر رہے ہیں، جن میں 20 ریاستوں کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔ ان میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع کو ایک جذباتی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر دو سال بعد ایوان اس طرح کے لمحات سے گزرتا ہے۔وزیر اعظم نے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اظہار خیال کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، قائد حزب اختلاف ملکا رجن کھرگے اور نائب چیئرمین ہری ونش کا بھی ذکر کیا، جو سبکدوش ہونے والے اراکین میں شامل ہیں۔اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ ایوان میں مختلف موضوعات پر بحث ہوتی ہے اور ہر رکن کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیاسی زندگی میں مختلف تجربات اور اختلافات ہوتے ہیں، لیکن جب رخصتی کا وقت آتا ہے تو تمام اختلافات پسِ پشت چلے جاتے ہیں اور ایک مشترکہ جذبہ سامنے آتا ہے کہ ساتھی نئی ذمہ داریوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اراکین مستقبل میں دوبارہ ایوان کا حصہ بن سکتے ہیں، جبکہ دیگر اپنے تجربات کو سماجی زندگی میں نئے انداز سے استعمال کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب چیئرمین ہری ونش کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طویل عرصے تک ایوان کی وقار کو برقرار رکھا۔ ان کا پرسکون مزاج، شائستہ گفتگو اور سب کا اعتماد حاصل کرنے کی صلاحیت قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی ہری ونش نے بڑی مہارت سے ایوان کی کارروائی کو سنبھالا۔مودی نے مزید کہا کہ ہری ونش نے ایوان کے باہر بھی ملک کے مختلف حصوں میں جا کر نوجوانوں سے بات چیت کی، انہیں ملک کے حالات سے آگاہ کیا اور ان میں قومی شعور پیدا کیا۔

انہوں نے انہیں ایک بہترین قلمکار اور محنتی شخصیت قرار دیا۔وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ جو اراکین اس بار ایوان میں برقرار رہیں گے، وہ نئے آنے والوں کو اپنے تجربات سے فائدہ پہنچائیں گے، جبکہ نئے اراکین اپنی توانائی اور نئے خیالات کے ذریعے ایوان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ہم ذاتی زندگی میں اہم فیصلوں سے پہلے مشورہ لیتے ہیں، اسی طرح ایوان میں مختلف آرا بحث کو وسیع اور مؤثر بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی تنوع جمہوریت کی اصل طاقت ہے اور اسی جذبے کے ساتھ انہوں نے تمام سبکدوش ہونے والے اراکین کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

40 minutes ago

Jain Acharya Lokesh Ji: سکندرآباد میں وکست بھارت 2047 سیمینار، آچاریہ لوکیش بولے- سناتن روایت کا اقدار ہی ترقی یافتہ بھارت کی فکری بنیاد

آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…

2 hours ago

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

10 hours ago