MP Elections 2023:ایم پی الیکشن 2023: مدھیہ پردیش میں اس سال کا اسمبلی انتخابات بہت دلچسپ ہونے والے ہیں، کیونکہ ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ کیا بی جے پی ریاست میں دوبارہ اپنی سرکار بنا پائے گی؟ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی، لیکن سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد کانگریس کی حکومت گر گئی تھی۔ وہیں کانگریس پھر سے اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ عوام اس بار کس پر بھروسہ کرے گی۔ الیکشن میں چند مہینے ہی باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں دونوں جماعتوں کی جانب سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بی جے پی نے اپنے سب سے بڑے چہرے وزیر اعظم نریندر مودی کو میدان میں اتار دیا ہے۔
دوسری طرف اگر کانگریس کی بات کی جائے تو اس نے ریاست کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بہت سے بڑے وعدے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایسے میں عوام کا موڈ جاننے کے لیے اے بی پی کے لیے سی ووٹر نے ایک سروے کیا، جس میں کافی چونکانے والے نتائج سامنے آئے اور یہ دلچسپ ہو گیا کہ ریاست میں کمل کھلے گا یا کمل ناتھ کی سرکار آئے گی۔ حالانکہ سروے کے مطابق تو کانگریس کی سرکار بنتی دکھائی دے رہی ہے، لیکن مقابلہ برابری کا نظر آ رہا ہے۔
سروے میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ دونوں پارٹیوں میں سے کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی اور کس کو کتنا ووٹ شیئر ہوگا۔ اس حوالے سے ریاست کے 17 ہزار لوگوں سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ کس پارٹی کو کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں، اس کے بعد جو نتائج آئے وہ واقعی حیران کن تھے، کیونکہ معاملہ اتنا قریب ہونے والا ہے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ ریاست میں کس پارٹی کی سرکار بن سکتی ہے۔
کس کو کتنا مل رہا ہے ووٹ شیئر
ریاست میں اس وقت بی جے پی کی سرکار ہے۔ سروے میں لوگوں کے جواب کے مطابق بر سر اقتدار بی جے پی کو 44 فیصد ووٹ شیئر ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ وہیں کانگریس کو بھی 44 فیصد ووٹ شیئر، جبکہ بی ایس پی کو 1 فیصد اور دوسری جماعتوں کو 10 فیصد ووٹ شیئر جا سکتا ہے۔
کس پارٹی کو کتنی مل رہی ہیں سیٹیں
دوسری طرف اگر ہم سیٹوں کی بات کریں تو ریاست میں اسمبلی کی 230 سیٹیں ہیں۔ سروے کے مطابق کانگریس جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے کیونکہ بی جے پی کو 106 سے 118 سیٹیں مل رہی ہیں، جب کہ کانگریس کو 108 سے 120 سیٹیں مل رہی ہیں۔ بتا دیں کہ یہ صرف ایک سروے ہے اور نتائج اس سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…