راہل گاندھی کا منی پور کا دورہ: منی پور میں ہوئے تشدد کو قریب 2 مہینے ہونے والے ہیں اور اب تک اس میں 100 سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ایسے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی 29 اور 30 جون کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ ریلیف کیمپوں میں لوگوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔
راہل گاندھی 29 اور 30 جون کو جائیں گے منی پور
کے سی وینوگوپال نے ٹویٹ کیا، ”راہل گاندھی 29 اور 30 جون کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ وہ امپھال اور چورا چند پور میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری کے مطابق منی پور گزشتہ دو ماہ سے تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور اس وقت وہاں مرحم لگانے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ امن و امان کی طرف بڑھ سکیں۔ یہ ایک انسانی المیہ ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نفرت کی نہیں محبت کی طاقت بنیں۔
وزیر داخلہ کے دورے کے بعد بھی نہیں رکا تشدد
منی پور میں ہو رہی تشدد کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ اور مصر کے پانچ روزہ دورے سے واپسی کے بعد منی پور کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی منی پور گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد بھی منی پور میں تشدد جاری ہے۔ منی پور میں تشدد 3 مئی کو شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اپوزیشن بی جے پی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
100 سے زائد افراد ہوچکے ہیں ہلاک
واضح رہے کہ منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان مئی کے اوائل میں بھڑکے نسلی تشدد میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتا دیں کہ منی پور میں شیڈیولڈ ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ حاصل کرنے کے میتی کمیونٹی کے مطالبے کے خلاف یہ جھڑپیں 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کے انعقاد کے بعد شروع ہوئی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…