قومی

UnWoman: ممبئی میں مقبول فلم ان وومن کا پریمیئر، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت

UnWoman:  بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ‘UnWoman’ کا پریمیئر پیر کو ممبئی میں کیا جا رہا ہے۔ ‘Unwoman’ کا پریمیئر Cinepolis (Audi-4) ، فن ریپبلک مال، اندھیری ویسٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین کا پرزورخیر مقدم کیا گیا۔

واضح رہے کہ UnWoman ایک ہندی فلم ہے، جس کی ہدایت کاری اور تحریر پلوی رائے نے کی ہے۔ اس فلم میں بھگوان تیواری، سارتھک نرولا، کنک گرگ، گریش پال اور کرن مان مرکزی کردار میں ہیں۔

فلم کو ہیش ٹیگ فلمز کے بینر تلے گنجن گوئل نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی موسیقی ابھے رستم سوپوری نے ترتیب دی ہے جبکہ ایڈیٹنگ گنجن گوئل اور محمد فروز عالم نے کی ہے۔ تنوی چوپڑا نے اس فلم کا لباس ڈیزائن کیا ہے۔ 1 گھنٹے 48 منٹ کی یہ فلم 5 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

کیا ہے فلم کی کہانی ؟

فلم کی کہانی راجستھان کے ایک سادہ لوح بھنور کے گرد گھومتی ہے جسے اس کے چچا بھیرو اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دلہن خریدنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بھنور اپنی زمین کا ٹکڑا بیچتا ہے اور بھیرو ایک انسانی اسمگلر سے رابطہ کرتا ہے۔ تاہم، اسمگلر بھنور کو دھوکہ دیتا ہے اور اسے عورت کی بجائے ایک ٹرانس جینڈر (سانوری) کے طور پر فروخت کرتا ہے۔ بھنور اور بھیرو اس عجیب کیفیت میں پھنس جاتے ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آتا۔ بعد میں، وہ دونوں گھر کے کاموں کے لیے سانوری کو اپنے گھر میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن یہاں ان کے چیلنجز کم نہیں ہوتے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago