قومی

Wrestlers Protest: ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا ’’میں ہاتھ جوڑتا ہوں، مجھے پھانسی دے دو لیکن بچوں کے مستقبل سے مت کھیلو‘‘

Wrestlers Protest:  ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ، جنہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے، نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کے لیے بیٹھی خواتین پہلوانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، “میں ان سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں 4 ماہ سے ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ مجھے پھانسی دے دو لیکن کھیل بند نہ کرو۔ بچوں کے مستقبل سے مت کھیلو۔”

وہ گونڈہ میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کیڈٹ نیشنل، انٹرنیشنل، بچوں کے لیے جو بھی ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں، آپ ان کو کروائیں، ورنہ حکومت ان کو کروائیں، نہیں تو فیڈریشن کروائیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘آپ نے 4 ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں روک رکھی ہیں، کھیل نہیں ہو رہا۔ میں آپ سے ہاتھ جوڑتا ہوں کہ مجھے پھانسی دیں لیکن کھیل بند نہ کریں۔ بچوں کے مستقبل سے مت کھیلو۔”

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیڈٹ کو قومی ہونے دیں۔ کوئی بھی کروائے مہاراشٹرا کروائے، تمل ناڈو نے کروائے، تریپورہ کروائے، مت روکو کیونکہ جو بچہ آج 14 سال 9 مہینے کا ہے، یہ بچہ 3 ماہ بعد 15 سال سے اوپر ہو جائے گا۔ ایک ٹورنامنٹ اس کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ان لوگوں کو اس بات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے پھانسی دی جائے، مجھے پھانسی دی جائے، لیکن بچوں کے کھیل اور مستقبل سے مت کھیلو، اسے قومی ہونے دو اور کیمپ چلنے دو۔

یہ بھی پڑھیں- ممبئی میں مشہور فلم UnWoman کا پریمیئر، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اپیندر رائے ہوں گے مہمان خصوصی

واضح رہے کہ خواتین پہلوانوں کے ساتھ ساتھ مرد پہلوان بھی جنتر منتر پر گزشتہ ایک ہفتے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اور ایم پی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خاتون پہلوانوں نے رکن پارلیمنٹ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملے میں ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی ایم پی اور ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بار بار مسترد کر رہے ہیں اور اسے کانگریس کی سازش قرار دے رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago